بریکنگ نیوز!! پاکستان کی بہت بڑی شخصیت انتقال کر گئیں

پاکستان کے نامور فوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ لاہور میں انتقال کر گئیں۔تفصیلات کے مطابق عارف لوہار کی اہلیہ کو بخار ہوا تھا جس کے بعد انہیں نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا، حالت زیادہ خراب ہونے پر انہیں گزشتہ روز وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔عارف لوہار کی اہلیہ کی نماز جنازہ میں قریبی عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی جس کے بعد انہیں شاہ فرید قبرستان میں سپرد خاک کر

دیا گیا ‎۔۔دوسری جانب پاکستان فلم انڈسٹری اور ٹی وی کی معروف سینئر اداکارہ طلعت صدیقی دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ اداکارہ طلعت صدیقی کے انتقال کی خبر ان کی بھانجی گلوکارہ فریحہ پرویز نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دی۔فریحہ پرویز نے سماجی رابطے کی

ویب سائٹ فیس بک پر اداکارہ طلعت صدیقی کی کچھ یادگار تصاویر شیئر کیں جو ان کے مخلتف کرداروں کی ہیں۔گلوکارہ نے مداحوں کو اس بری خبر سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ میری خالہ اور اداکارہ طلعت صِدیقی صاحبہ آج اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی طلعت صدیقی صاحبہ کی مغفرت فرمائے۔واضح رہے کہ طلعت صدیقی کی مشہور فلموں میں دل نشین، حیدر سلطان اور کالیا شامل ہیں۔طلعت صدیقی نے ناصرف فلم نگری بلکہ وہ ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی کے ڈراموں میں بھی کام کیا ان کی صاحبزادی عارفہ صدیقی بھی اداکارہ ہیں۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *