ایڈوانس عید مبارک۔۔۔۔عیدالفطر کب ہو گی۔۔؟ تاریخ کا اعلان کر دیاگیا۔۔ پوری قوم کیلئے شاندار خبر

ملک بھرمیں عید الفطر 14 مئی( جمعہ کو )ہونے کا امکان ہے۔جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر جاوید اقبال کے مطابق جب 12 مئی کی شامسورج غروب ہوگا تو اس وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 31 منٹ ہو گی جبکہ غروب آفتاب اور غروب قمر کے

درمیانی وقت صرف 36 منٹ کا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ شوال 1442 ہجری کا نیا چاند 11 اور 12 مئی کی درمیانی شب کو تقریبا ً12 بجکر ایک منٹ پر پیدا ہو گا۔ جامعہ کراچی کے پروفیسر کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند افق سے تقریباً 6.5 ڈگری پر ہو گا اور 12 مئی کی شام کو غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ روزے پورے 30 ہوں گے اور عید 14 مئی کو ہو گی۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *