چہرے کی چھائیاں داغ دھبوں سے نجات رنگ گورا

اکثر لوگ اپنے چہرے کی بے رونق جلد اور داغ دھبوں سے پریشان نظرآتے ہیں۔ اور ہر وقت کسی ایسے نسخے کی تلاش میں رہتے ہیں۔ جو کہ آسان ہو۔ اچھا رزلٹ دے ۔ اور کوئی سائیڈ ایفیکٹ بھی نہ ہو۔

تو آج کا نسخہ ایسا ہی ہے۔ رنگ گورا کرنے کے لیے اس سے بہترین اورآسان نسخہ شاید ہی کوئی ہو۔ آپ اسے ضرور آزمائیں ۔ اس سے سوفیصد رزلٹ ملا ہے۔ ہلدی ایک انتہائی مفید اور قیمتی مصالحہ ہے اور اسے پیلا سونا بھی کہاجاتا ہے۔ جس کی وجہ سے اس کے فوائد ہیں ۔رنگ گورا کرنے کے لیے ہلدی کا استعمال ثابت شدہ ہے۔آئیے آ پ کو جلدی کو بے داغ اور رنگ گورا کرنے کے لیے ہلدی سے بنا آسان ترین قدرتی نسخہ بتاتے ہیں۔

اس کے اجزائے ترکیبی یہ ہیں۔ کہ دوبڑے چمچ ہلدی اور صاف پانی چاہیے۔ اس کو بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ ہلدی کو پانی میں اچھی طرح حل کریں۔ اب اس میں محلول کو گردن اور چہرے پر لگائیں اور بیس منٹ بعدچہرے کو اور گردن کو اچھی طرح ٹھنڈےپانی سے دھو لیں۔ تاکہ پیلاہٹ دور ہوجائے۔ اب آپ کو چہرے کا ماسک بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔

ہلد ی میں شہدملائیں اور دودھ سے اسے پتلا کریں۔ اس محلول کو پندرہ منٹ تک لگا کر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ چندہی دنوں میں آپ کا رنگ صاف اور دانے غائب ہوجائیں گے۔ ناریل کا تیل بھی ہماری جلد کے لئے بہت اچھا ہے۔ناریل کا تیل جلد کے مردہ خلیوں کو بھرنے میں مدد دیتا ہے۔اس کے علاوہ یہ سورج کی نقصان دہ کرنوں سے بھی بچاتا ہے۔اس کا استعمال ہمیں چہرے کی چھائیاں ختم کرنے میں مدد دے گا۔

ناریل کے تیل کے چند قطرے اپنے ہاتھوں میں لیں اور چہرے پر اس کی اچھی طرح سے مالش کریں۔چہرے پر اسکا مساج ایسے کریں کی تیل تہوں تک پہنچ جائے۔ اس کے علاوہ 20 سے 25 منٹ تک تیل کو اپنے چہرے پر لگا رہنے دیں تاکہ تیل اچھی طرح سکن میں جذب ہو جائے۔اس کے بعد آپ ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں یہ طریقہ آپ ہفتے میں دو سے تین دفعہ کریں۔

پپیتا میں بہترین ایکسفولیٹنگ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔یہ جلد کے مردہ خلیوں کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔اور ہائپر پگمنٹیشن کے علاج کے لئے یہ خلیوں کی افزائش میں مدد دیتا ہے۔اس کا استعمال ہماری جلد کو نکھار سکتا ہے۔پپیتا کا ماسک بنانے کے لئے ہمیں پپتا دودھ اور شہد کی ضرورت ہوگی۔اس سب چیزوں کو ملا کر اپنے چہرے پر لگا لیں اور 20 منٹ کے بعد اپنے چہرے کو دھولیں۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *