”جگر خراب ہونے کی سات ابتدائی علامات۔“

جگر کا درست طریقے سے کام کرنا متعدد وجوہات کے باعث اچھی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے تاہم اس کی بڑی اہمیت یہ ہے کہ ہم جو کچھ بھی کھاتے ہیں اسے ہضم کرنے کے لیے جگر کی ضرورت ہوتی ہے تو اس میں کسی بھی قسم کی خرابی یا بیماری کی صورت میں جو علامات سامنے آتی ہیں وہ بھی اکثر افراد نظر انداز کردیتے ہیں۔یہاں جگر کو نقصان پہنچنے کی ایسی ہی خاموش علامات کا ذکر کیا گیا ہے جن سے واقفیت ہر ایک کے لیے ضروری ہے۔معدے میں گڑبڑدل متلانا اور قے آنا جگر میں خرابی کی ابتدائی علامات ہوسکتی ہیں جو عام طور پر ڈپریشن، فوڈ پوائزننگ اور آدھے سر کے درد جیسے امراض کے ساتھ بھی سامنے آتی ہیں۔

تاہم جگر کے امراض میں ہر وقت دل متلاتا رہتا ہے جو جگر میں نقصان کی جانب اشارہ کرتا ہے۔ ایسا اس وقت ہوتا جب میٹابولزم اور نظام ہاضمہ میں جگر کی خرابی کی وجہ سے تبدیلیاں آتی ہیں، اگر ہر وقت متلی، قے اور معدے میں خرابی کی شکایت ہو تو طبی مدد کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے جگر پر چربی چڑھنے کی کوئی جسمانی علامت نہیں ہوتی اور بظاہر خون کے ٹیسٹ یا جگر کے معائنے کے بغیر اس کی شناخت ممکن نہیں ہوتی، مگر جگر کے امراض کی شدت بڑھ رہی ہو تو تھکاوٹ اور کمزوری جیسی علامات ضرور سامنے آسکتی ہیں۔ اگر آپ کو ہر وقت تھکاوٹ اور کمزوری کا احساس ہوتا ہے جبکہ ماضی میں کبھی ایسا نہ ہوا ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس جاکر معائنہ کرانا چاہیے۔

بھوک ختم ہوجاناجب خوراک مناسب طریقے سے ہضم نہ ہو تو کھانے کی خواہش ختم ہونے لگتی ہے اور ہوسکتا ہے کہ وزن میں انتہائی تیزی سے بہت زیادہ کمی ہوجائے۔ جگر میں بائل کی پروڈکشن کی کمی بھی اس کی وجہ ہوتی ہے جو کہ چربی کو ہضم کرنے میں مدد دینے والا سیال ہوتا ہے۔ اگر طویل عرصے تک کھانے کی اشتہا نہ ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہیے۔پیشاب کی رنگت بدل جاناجگر میں خرابی ہو تو پیشاب کی رنگت گہری ہونے گلتی ہے، اگر وہ بھورے، اورنج رنگ کا ہو تو یہ جگر کو نقصان پہنچنے کی واضح نشانی ہوتی ہے جگر میں مسائل کی ایک نشانی جلد کی حساسیت بڑھ جانا ہے ۔

جو کہ پرتوں کی طرح ہوسکتی ہے جبکہ خارش ہونے لگتی ہے۔ جسمانی رگیں نمایاں ہونا اور بے وجہ زخم ابھر آنا بھی اسی بیماری کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔ اگر جلد کی خارش پر کریمیں بے اثر ثابت ہورہی ہیں تو بہتر ہے کہ ہسپتال جاکر جگر کا چیک اپ کروالیں۔ موٹاپا ایک عالمی وباء بن چکا ہے مگر امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق جن لوگوں کے پیٹ کے گرد اضافی چربی اکھٹی ہوجاتی ہے یا یوں کہہ لیں کہ توند نکل آتی ہے، ان میں جگر پر چربی چڑھنے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے بلکہ یہ اکثر اس کی ابتدائی علامت ثابت ہوتی ہے۔ہمیں جگر کے متعلق آگاہی ہونی چاہیے۔

About soban

Check Also

ہیرا کو پہننے کے بے شمار فائدے۔

ستاروں کے نیک اثرات میں اضافے اور بد اثرات کو دور کرنے کیلئے ستاروں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *