”وہ نسخہ جو آپ کو اپنی عمر سے 10 سال چھوٹا بنا دے گا جھریاں غائب اور جلد ٹائیٹ“

ہرانسان کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ وہ ہمیشہ جوان رہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ عمر ڈھلتی ہے اور بڑھاپا اپنی جگہ بنا لیتاہے۔ہم آپ کو ہمیشہ جوان رہنے کے لئے کوئی آب حیات تو نہیں بتاسکتے لیکن ایک ایسا نسخہ ضرور بتاسکتے ہیں جسے استعمال کرکے آپ اپنی عمر سے 10سال کم نظر آئیں گے۔اس نسخے کےلئے آپ کو مندرجہ ذیل اشیاءکی ضرورت ہوگی آدھا کیلا تین چمچ جو کا دلیہ دہی میں ملا ہوا ایک چمچ شہد ایک انڈا بنانے کا طریقہ:کیلے کو انڈے ،شہد اور دیگر اجزائ میں ڈال کر اچھی طرحمکس کرلیں اور اس موادکو اپنے چہرے پر 15منٹ تک لگا رہنے دیں۔یاد رہے کہ اس مواد کو لگانے سے قبل چہرے کو اچھی طرح دھو لیں تا کہ تمام جراثیم اور مٹی صاف ہوجائے۔یہ ماسک تمام عمر اور جلد کے لوگ لگا سکتے ہیں۔ کیلے میں فائبر پایا جاتا ہے جو کہ جلد کے لئے بہت زیادہ مفید ہونے کے ساتھ اسے نرم و ملائم بنا دیتا ہے اور ساتھ ہی چہرے کے کیل مہاسوں کو ختم کرتا ہے۔شہد کی وجہ سے ہماری جلد میں پانی کی کمی ختم ہوتی ہے جبکہ جو اور دہی کے ملاپ سے لیکٹک ایسڈ بنتا ہے جو کہ جلد کو تازہ کردیتاہے۔

کیا آپ اپنی موجودہ عمر کے مقابلے میں زیادہ بڑی عمر کے نظر آتے ہیں؟اگر آپ آئینے میں ایسا منظر دیکھنا نہیں چاہتے تو اپنی روزمرہ کی غذائی عادات میں تبدیلی لانا ہی سب سے بہترین طریقہ کار ثابت ہوگا۔جی ہاں واقعی چند مخصوص غذائیں ایسی ہوتی ہیں جن کا بہت زیادہ استعمال آپ کی شخصیت پر قبل از وقت بڑھاپے طاری کرسکتا ہے اور آپ اصل عمر سے بیس سال زیادہ کے لگ سکتے ہیں تو ایسی چند غذاﺅں کے بارے میں جانیں جو آپ کو جلد بوڑھا کرسکتی ہیں۔ویسے تو برسوں قبل مارجرین کو مکھن کا بہتر متبادل سمجھ کر ناشتے کا حصہ بنالیا گیا، مگر یہ اتنا بھی اچھا نہیں ہوتا۔ طبی ماہرین کے مطابق مارجرین میں موجود ٹرانس فیٹ جسم میں پانی کی سطح کو کم کرتا ہے، آپ کی جلد جتنی نمی سے محروم ہوگی، اتنی تیزی سے جھریاں نمودار ہوں گی اور قبل از وقت بڑھاپا طاری ہوجائے گا۔مانیں یا نہ مانیں مگر انرجی ڈرنکس صحت کے لیے کچھ زیادہ اچھی نہیں، اکثر اس حوالے سے تحقیقی رپورٹس بھی سامنے آتی رہتی ہیں اور ماہرین کے مطابق ان مشروبات میں بہت زیادہ چینی اور تیزابیت ہوتی ہے،

جو کہ دانتوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر ہیں، جبکہ کیفین اور نمک کی بہت زیادہ مقدار جسم کو پانی سے محروم کرتی ہے، خاص طور پر اگر آپ پانی کم پیتے ہوں تو جلد بڑھاپے کے لیے آپ کو تیار ہوجانا چاہئے۔یہ مغربی غذا جسمانی عمر کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہے، یہ جسم میں ایسے مضر اجزاءکی تعداد بڑھاتی ہے جو ڈی این اے اور خلیات پر اثرانداز ہوکر انہیں نقصان پہنچاتے ہیں، جبکہ کینسر اور دیگر سنگین امراض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔میٹھی اشیاءکس کو پسند نہیں ہوتی مگر یہ جسمانی وزن میں اضافے کے ساتھ ساتھ آپ کے چہرے کی عمر بھی بڑھا دیتی ہیں۔ شوگر یا چینی زیادہ استعمال کی وجہ سے ہمارے خلیات سے منسلک ہوجاتی ہے اور اس کے نتیجے میں چہرے سے سرخی غائب ہوجاتی ہے اور آنکھوں کے نیچے گہرے حلقے ابھر آتے ہیں۔ اسی طرح جھریاں اور ہلکی لکیریں بھی چہرے کو بوڑھا بنا دیتی ہیں۔ ایسا نہیں کہ چینی کو مکمل طورپر زندگی سے نکال دیں مگر تو میٹھی اشیاءسے کچھ گریز آپ کے چہرے کی چمک برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

About soban

Check Also

ہیرا کو پہننے کے بے شمار فائدے۔

ستاروں کے نیک اثرات میں اضافے اور بد اثرات کو دور کرنے کیلئے ستاروں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *