وزیراعظم کی مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت


اسرائیلی فوج انسانیت اور بین الاقوامی قانون کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی کررہی ہے، وزیراعظم ۔ فوٹو:فائل

اسرائیلی فوج انسانیت اور بین الاقوامی قانون کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی کررہی ہے، وزیراعظم ۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک میں مسجد اقصی پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے قبلہ اول مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصی پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی فوج انسانیت اور بین الاقوامی قانون کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینی عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں جب کہ بین الاقوامی برادری کو فلسطینیوں اور ان کے جائز حقوق کے تحفظ کے لئے فوری ایکشن لینا ہوگا۔

About soban

Check Also

ہیرا کو پہننے کے بے شمار فائدے۔

ستاروں کے نیک اثرات میں اضافے اور بد اثرات کو دور کرنے کیلئے ستاروں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *