صوبائی دارالحکومت کو لاک لگ گیا نو دنوں کے لئے شٹر ڈاؤن

لاہور کو لاک لگ گیا، 9 دنوں کیلئے شٹر ڈاؤن، چاند رات نہیں ہوگی، عید کی چھٹیوں کا آغاز ہوگیا، این سی او کی ہدایات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن لگ گیا۔کورونا کی تیسری لہر کے باعث حکومت نے 8 سے 16 مئی تک عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا، جمعہ کے روز شام کے 6 بجتے ہی کاروبار اور

بڑی مارکیٹوں کو بند کرادیا گیا۔ اس بار چاند رات پر بھی کاروبار نہیں ہوگا، لاہوریوں نے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے لاک ڈاؤن سے قبل ملنے والے دن کو ہی چاند رات میں بدل دیا۔ کپڑے، جوتے، مہندی، جیولری جس نے جو خریدنا تھا خرید لیا، تمام مارکیٹس، تجارتی کاروباری مراکز اوردکانیں بند کر دی گئیں ہیں۔ گراسری سٹورز، کلینک، لیبارٹریز

اور میڈیکل سٹور، ویکسی نیشن سینٹرز، پھل و فروٹ کی دکانیں، چکن، گو شت کی دکا نیں، بیکریز، پیٹرول پمپس، فوڈ ٹیک اووے اینڈ ای کامرس کھلے رہیں گے۔یو ٹیلیٹی سورسز بشمول بجلی، گیس،انٹرنیٹ، موبائل فون نیٹ ورکس، ٹیلی کام، کال سینٹرز اور میڈیا کو استثنیٰ حا صل ہے، عوام کی سہولت کیلئے سٹیٹ بینک نے پیر اور منگل کو بینک کھولنے کا اعلان کیا ہے، بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ کو ہفتہ اور اتوار کا ریلیف دیا گیا ہے۔ پیر سے وہ بھی بند ہوں گی، ماسوائے پرائیویٹ گاڑیوں، رکشہ اور ٹیکسی کے جن میں نصف سواریوں کی اجازت ہوگی۔سواریوں کے حجم کو کنٹرول کرنے کیلئے 10 مئی تک اضافی ٹرینیں چلائی گئی ہیں۔ عید پر سیرو سیاحت پر مکمل پابندی ہے، عید کے دنوں میں بلاتعطل بجلی کی فرا ہمی کو یقینی بنایا جائے گا، انتظامی افسرخود فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *