’’ عوام عید سادگی سے منائیں ۔۔‘‘ کیا ملک میں لاک ڈاؤن لگنے جا رہا ہے؟ دو ٹوک اعلان ہوگیا

عالمی وباء کورونا وائرس کی شدت کے باعث وفاقی حکومت نے عوام سے رمضان اور عید سادگی سے منانے کی اپیل کردی ۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ رمضان اور عید سادگی سے گزارنی ہوگی ، کورونا سے نمٹنے کے لیے پاک فوج تعاون فراہم کررہی ہے ، ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو مردان کے بعد دیگر شہروں میں بھی لاک ڈاوَن لگایا جا سکتا ہے ۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں ، ملک میں ویکسی نیشن کا عمل بلا تعطل جاری ہے ، کورونا کی صورتحال سے شہر کے ہیلتھ سسٹم کا اندازہ لگاتے ہیں ، ہر روز ہیلتھ کیئر سسٹم کی

صلاحیت بڑھا رہے ہیں ، پاکستان اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کو بھی دیکھ رہے ہیں ، مختلف ممالک سے آکسیجن کی امپورٹ کو ممکن بنایا جاسکتا ہے ، آکسیجن کے پلانٹ سے منتقلی پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں ۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا کیسز بڑھنے پر مردان میں لاک ڈاؤن لگادیا گیاہے ، کوروناکیسز میں کمی نہیں آئی تو باقی شہروں میں بھی لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے ، ویکسی نیشن سےمتعلق اطلاعات چلتی رہی ہیں ، دنیا بھر میں ویکسین کی کمی ہے ، حکومت تحفے اور ڈونیشن میں ملنے والی ویکسین پر انحصار نہیں کررہی ، تین کمپنیوں سے ویکسین خرید رہے ہیں ، ویکسین کی ڈیمانڈ زیادہ ہے اور سپلائی کم ہے ، کئی ممالک کو ایڈوانس بکنگ کے باوجود ویکسین فراہم نہیں ہوسکی ، کوویکس کی طرف سے آنے والی ویکسین نہیں ملی ۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک بھر میں 1200 ویکسی نیشن سینٹر ہیں ، جہاں 20 لاکھ سے زیادہ ویکسین کی ڈوز لگ چکی ہیں ، 50 سال سے زائد عمر کے لوگوں کی ویکسین چل رہی ہے ، ویکسی نیشن سینٹر جمعہ کو بند اور اتوار کو کھلتے ہیں ، آج سے 40 سال عمر کے زائد لوگوں کیلئے رجسٹریشن شروع کردی ہے ، 30 مارچ سے 30 لاکھ ویکسین ڈوز خرید چکے ہیں ، 17 لاکھ ڈوزز حکومت چین کی طرف سے تحفے میں آئی ہے ، جب کہ 3 کروڑ ویکسین ڈوز خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے ، ان مین سے ایک معاہدہ کین سائنوکمپنی سے ٹرانسفارم ٹیکنالوجی پاکستان لانے کا ہے ، کین سائنو کمپنی کی ویکسین کی فلنگ پاکستان میں

ہوگی۔

About soban

Check Also

ہیرا کو پہننے کے بے شمار فائدے۔

ستاروں کے نیک اثرات میں اضافے اور بد اثرات کو دور کرنے کیلئے ستاروں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *