عید سے ایک دن پہلے یا عید والے دن استعمال کریں

آج میں آپ کوبتاؤں گی کہ کیسے آپ گھر پر گھر ہی کی چیزوں کو استعمال کرکے کورین سکن کئیر بنا سکتے ہیں۔ جو عید پر آپ کو چارچاند لگانے کے لیے کافی ہے۔ ہم سبھی جانتے ہیں کہ کورین لوگوں کی سکن کس قدر اچھی ہوتی ہے۔

اس لیے بات جب سکن کئیر کی ہوتی ہے۔ تب تمام دوسری چیزوں سے کورئین سکن کئیر پاپولر مانا جاتا ہے۔ آج آپ کوبتائیں گے کہ آپ کیسے گھر بیٹھے اپنی سکن کئیر کچھ ایسے سٹیپ فالو کرسکتے ہیں۔ جس سے آپ کی سکن بھی کورئین لوگوں کی طرح جلدی برائیٹ ، گلوئنگ اور سپوٹ لیس بن جائے۔ آپ کی ڈل سکن کو شیشے کی طرح چمکانے کے لیے آپ کو رمیڈی کے بارے میں بتاتے ہیں۔

عید سے ایک دن پہلے یا پھر عیدکے دن صبح کے وقت اگر آپ اس کورئین کئیر کو استعمال کرتے ہیں ۔ چاہے آپ میک اپ کریں یا نہ کریں۔ آپ کے چہرے پر رونق رہے گی۔ آپ نے تمام سٹپس کو اچھے سے فالو کرناہے تاکہ آپ کو مکمل فائدہ ملے۔ اس کو بنانے کے لیے ایک صاف پیالی لے لیں۔ اس میں ایک چمچ ناریل کا تیل کاڈال دیں۔ پھراس میں ایک چمچ پانی کاڈال دیں۔ اب ان دونو ں چیزوں کو مکس کر لیں۔

ہمار اآئل کلینزر تیار ہے۔ اب اس آئل کو لے کر اپنے پورے فیس کا اچھے سے مساج کریں۔ سر کلر موشن میں دو منٹ کے لیے مساج کریں۔ دو منٹ مساج کرنے کے بعد ایک تولیہ کو تھوڑا سا گیلا کرکے اپنے فیس کو اس سے کلین کرلیں۔ آپ دیکھیں گے کہ آپ کا فیس بالکل اچھی سے کلین ہوچکا ہے۔ کورئین سکن کئیر کے لیے دوسرا سٹیپ ہے اسکر بنگ۔

اس کے لیے آپ تھوڑے سے چاول لیں۔ ان کو گرینڈر میں گرینڈ کرکے ان کا پاؤڈر بنا لیں۔ اب ایک باؤل میں ایک چمچ چاول کاپاؤڈر لیں۔ اور اس میں دوچمچ ایلو ویرا جیل کے ڈال دیں۔ آخر میں دو سے تین قطرے لیمن جوس کے ڈال دیں۔ اب اس کو اچھی طرح سے مکس کرلیں۔ہمارا سکن کئیر اسکرب تیار ہے۔ اس اسکرب کو لے کر اپنے پورے فیس اور گردن کو دو سے تین منٹ کےلیے اسکر ب کریں۔

کورئین لوگ ہمیشہ چاول کو سکن کئیر میں شامل کرتے ہیں۔ کیونکہ رائس اینٹی آکسیڈ ینٹ پراپرٹیز ہوتی ہیں۔ یہ ہماری سکن کو نکھارنے اور سفید کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ سکن سے پگمیٹیشن اور ڈارک سپوٹ کو ختم کرکے سکن کو سپوٹ لیس اورینگر ر لوکنگ بناتا ہے۔ دو سے تین منٹ اسکرب کرنے کے بعدآپ اپنے فیس کو نارمل واٹر سے واش کرلیں۔

فیس واش کرنے کے بعد اگلا سٹیپ کریں گے کورئین رائس فیشل مساج۔ اس کےلیے آپ کو چاہیے بوائل رائس یعنی کہ ابلے ہوئے چاول۔آپ گرینڈر میں دوچمچ ابلے ہوئے چاول کے ڈال دیں ۔ اب اس میں تھوڑا سا دود ھ ڈال دیں۔ اس کو اچھی طرح سے گرینڈ کرکے اس کا پیسٹ بنا لیں گے ۔ آپ اس پیسٹ کو ایک باؤل میں نکال لیں گے ۔

اس میں ایک چمچ شہد کا ڈال دیں ۔ اس کو اچھی طرح سے مکس کرلیں۔ ہمار ارائس مساج کریم بالکل تیار ہے۔ اب رائس کریم کو لے کر آپ اپنے فل فیس پر ہلکے ہاتھوں سے سرکلر موشن میں مساج کریں۔ چھ سے سات منٹ کےلیے آپ مساج کریں۔ اگر آپ اس کریم اپنے فیس پر سرکلر موشن میں اور فیس کے اوپر لفٹ کرتے ہوئے مساج کریں گے ۔ توآپ کی سکن بہت گلوئنگ بن جائے گی۔ آپ کی سکن میں جلدی نکھا رآجائے گا۔ آپ کی سکن پر رینکلز ہیں تو وہ بھی ختم ہوکر سکن ٹائیٹ ہوگی۔ مطلب کہ جھریاں ختم ہوں گی۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *