معروف پاکستانی اداکارہ نے خلیل الرحمان کے ساتھ شادی کرلی؟حقیقت جان کر پورا پاکستان

پاکستان کے معروف ہدایت کار خلیل الرحمان قمر پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایشل فیاض کے ساتھ شادی کررہے ہیں یا نہیں اس حوالے سے اداکارہ نے خود بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ایشل فیاض نے معروف رائٹر اور ہدایت کار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ شادی کی خبروں پر وضاحت دے دی ہے۔اداکارہ ایشل فیاض نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے اداکارہ سے خلیل الرحمان قمر کی شادی کے متعلق سوال کیا۔میزبان کی جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ اللہ جانتا ہے کہ میری اور خلیل الرحمان کی شادی کی افواہیں کس نے پھیلائیں مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔معروف اداکارہ ایشل نے دورانِ پروگرام انکشاف کیا کہ

جب میری اور خلیل الرحمان کی شادی کی افواہیں پھیلیں تو میں ڈر گئی تھی۔اداکارہ نے بتایا افوائیں سننے کے بعد میں ایک کمرے میں اکیلے بیٹھ کر رو رہی تھی۔تاہم میری والدہ نے مجھے سمجھایا کہ سامنے جاؤ اور وضاحت دو اور ڈرو مت کیونکہ ڈر کے بیٹھنے سے کچھ بھی نہیں ہوتا ہے۔اپنی والدہ کی جانب سے حاصل ہونے والی ہمت کے بعد میں نے انٹرویو میں ان تمام افواہوں کو جھوٹا قرار دیا۔اداکارہ ایشل نے مزید کہا کہ خلیل الرحمان قمر میری فیملی کی طرح ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ہدایت کار خلیل الرحمان قمر کی اہلیہ بہت غصہ والی ہے اور غلط بات برادشت نہیں کرتی ہیں۔ایشل نے بتایا کہ جب یہ افواہیں پھیلیں تو خلیل الرحمان قمر کی بیوی نے بہت سارے بلاگرز کو یہ جھوٹی افواہیں پھیلانے کے لیے ڈانٹا تھا۔ایشل فیاض نے جھوٹی افواہیں پھیلنے کا ذمہ دار سوشل میڈیا کو قرار دیا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ پہلے زندگی بہت آسان تھی لیکن سوشل میڈیا کے فعال ہونے کے بعد لوگ منفی ہوگئے ہیں اور دوسروں کو پریشان کرتے ہیں۔

دوسری جانب شو میں موجود اداکارہ ایشل کے برابر میں ہی بیٹھی اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا کہ سوشل میڈیا انسانوں کو ذہنی ٹارچر کرتا ہے۔علاوہ ازیں اداکارہ نے اپنے اگلے پراجیکٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا میں اپنی اگلی فلم ’’میں ہوں تیری گلناز‘‘ میں کام کررہی ہوں اور یہ فلم بھی خلیل الرحمان قمر کی ہی ہے۔واضح رہے کہ ایشل فیاض نے خلیل الرحمان قمر کی لکھی ہوئی فلم ’’کاف کنگنا‘‘ میں بطور ہیروئن کام کیا تھا۔یاد رہے گزشتہ سال ہدایت کار خلیل الرحمان قمر پاکستانی اداکارہ سونیا

حسین پر برس پڑے تھے۔

خلیل الرحمان نے ایک انٹرویو میں سونیا کے لیے کہا تھا کہ سونیا حسین اس قابل نہیں کہ میری اسکرپٹ پر اداکاری کرسکیں۔جبکہ اداکرہ سونیا حسین نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ڈرامہ میرے پاس تم ہو میں مہوش کا کرداد ادا کرنے کی آفر ہوئی تھی۔اداکارہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ آفر ملتے ہی جب انہیں معلوم ہوا کہ’’مہوش‘‘کے کردار کے ذریعے خواتین کو منفی انداز میں پیش کیا گیا ہے، ہمارے معاشرے میں پہلے ہی عورتوں کی غلط تصویر پیش کی جاتی ہے اور میں خواتین کو برا نہیں دیکھ سکتی۔

خلیل الرحمان نے ڈرامے’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے لیے کہا کہ ڈرامے میں عائزہ خان کے کردار کے لیے سونیا حسین کبھی بھی میرا انتخاب نہیں تھیں۔خلیل الرحمان نے سونیا حسین کو ڈرامے کی آفر کرنے اور ان کی جانب سے انکار کرنے پر کہا تھا کہ اس ڈرامے کے لیے سونیا حسین کبھی بھی میرا انتخاب نہیں تھیں۔انہوں یہ بھی کہا تھا کہ سونیا کو میں نہ ڈرامے کی پیشکش نہیں کی اور سونیا حسین کو ہدایت کار ندیم بیگ اور ہمایوں سعید نے میرے علم میں لائے بغیر ڈراما آفر کیا تھا۔خلیل الرحمان قمر نے کہا تھا جب ڈراما ہٹ ہوگیا تو کوئی بھی اس کے بارے میں کچھ بھی کہہ سکتا ہے میں کہتا ہوں کہ مجھے امریکا کا صدر بننے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں نے منع کردیا اور کہا کہ ٹرمپ کو موقع دیں۔انہوں نے کہا تھا کہ کہنے کو تو کوئی بھی کچھ بھی کہہ سکتا ہے۔خلیل الرحمان قمر نے بتایا تھا کے میری سونیا حسین سے لاہور میں ملاقات ہوئی تھی میں نے ان سے پوچھا کیا آپ نے ’’میرے پاس تم ہو‘‘میں کام کرنے سے انکار کیا تھا؟واضح رہے خلیل الرحمان کے سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ جب یہ ڈراما مجھے آفر کیا گیا تو اس میں ہمایوں سعید ہیرو ہی نہیں تھا اس لیے میں نے انکار کر دیا

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *