آج کا دن کیسا رہے گا


جانیے اپنےاحوال ستاروں کی چال سے۔ فوٹو؛ فائل

حمل:
21مارچ تا21اپریل

اگر کاروبار مشترکہ ہے تو شریک کار پر زیادہ دبائو نہ ڈالیں ہمہ وقت کی نکتہ چینی اور حد سے بڑھتی ہوئی اس کی نگرانی اسے آپ سے بدظن ہونے پر مجبور کر سکتی ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

تعمیرات اور جائیداد سے متعلق بزنس انتہائی اہمیت کا حامل ثابت ہو سکتا ہے روحانی بزرگوں سے وابستہ توقعات بھی کافی حد تک پوری ہو سکتی ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

مکان کی تبدیلی خوشگوار نتائج کی حامل ہو سکتی ہے آپ کا ذہن بھی خاصا الجھ سکتاہے اپنی کسی ایسی سکیم کو عملی شکل نہ دیں جس کا تعلق سیاست سے ہو فائدہ نہ ہوگا ۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

آج کا دن معمول سے زیادہ مصروفیت میں گزرے گا آپ کے چند دوست اپنے مفاد کیلئے آپ کا استعمال کر سکتے ہیں ان سے ذرا محتاط رہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

آپ کے پرانے اور نئے مخالف نت نئی سازشیں لازمی کرتے رہے گے بعض نام نہاد دوست بھی اندر ہی اندر آپ کی جڑیں کاٹنے میں مصروف رہیں گے۔


سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

مایوسی کے خود ساختہ خول سے باہر آکر دیکھیں ایک نئی دنیا آپ کی منتظرہے آج کے دن کاروباری سلسلے میں کیا جانے والا سفر فائدہ مند ثابت ہو گا۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

رشتہ داروں کے ساتھ تعلقات محدود ہی رکھیں یہ کسی بھی وقت کوئی نقصان پہنچا سکتے ہیں گارمنٹس کابزنس کرنے والے حضرات کی آمدنی میں اضافہ کی توقع ہے ۔


عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

بزرگان روحانی سے خصوصی فیض حاصل ہوگا بسلسلہ تعلیم کامیابی تو ہوگی مگر اس کے ساتھ ساتھ آپ پرتعلیمی بوجھ ضرورت سے کچھ زیادہ ہی رہے گا۔


قوس:
23نومبر تا22دسمبر

جنس مخالف میں دلچسپی بدنامی کا باعث بن سکتی ہے پرانی کاروباری اسکیمیں کامیاب ہوںگی اور آپ کافی حد تک اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکیں گے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

اپنے فرائض سے غفلت ہرگز نہ برتیںخاص طورپر ملازمت پیشہ افراد پوری یکسوئی سے فرائض انجام دیں دوستوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

آج کا دن آپ سے سخت محنت کا طلب گا ر ہے کوئی بھی چیز آپ کو بیٹھے بٹھائے نہیں ملے گی بلکہ اس کیلئے آپ کو غیر معمولی کوشش کرنا ہو گی۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

کھانسی، نزلہ وزکام کی بدولت آج آپ کی طبیعت ناساز ہو سکتی ہے لہٰذا محتاط رہیں مزاج کی تلخی کو بھی کم کردیں تا کہ خوشیوں میں اضافہ ہو سکے اور آپ چین و سکون کی زندگی گزار سکیں۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *