لوگوں کی انگلیوں کے نشان بیچنے والا نادرا کا ملازم ساتھیوں سمیت گرفتار


ملزم شناختی کارڈ بنوانے والے افراد کی انگلیوں کے نشان موبائل سمیز فروخت کرنے والوں کو دیتا تھا، ایف آئی اے۔ فوٹو:فائل

لاہور: شناختی کارڈ بنوانے والے افراد کی انگلیوں کے نشان سمز فروخت کرنے والوں کو بیچنے والا نادرا کا ملازم ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرکے نادرا کے ملازم سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے مختلف کمپنوں کی موبائل فون، متعدد ایکٹو سمیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ لاہور ایف آئی اے سائیبر کرائم سیل نے خفیہ ذرائع کی شکایت پر کارروائی عمل میں لائی۔

ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ملزم شناختی کارڈ بنوانے والے افراد کی انگلیوں کے نشان موبائل سمیز فروخت کرنے والوں کو دیتا تھا، ملزم کی نشاندہی پر سائبرکرائم نے 2500 افراد کی انگلیوں کے نشان اسکین اور نادراکےفارم بھی قبضے میں لے لیے ہیں، موبائل سمز اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور دیگرجرائم میں استعمال ہوتی تھیں، اور لوگوں کو علم ہی نہیں ہوتا کہ ان کے نام کی متعدد سمیز جاری ہوجاتی ہیں۔
ایف آئی اے حکام کاکہنا ہے کہ گرفتار افراد میں وقار علی،عاقب علی، راشد جاوید، عرفان اور محمد وقاص شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

About soban

Check Also

ہیرا کو پہننے کے بے شمار فائدے۔

ستاروں کے نیک اثرات میں اضافے اور بد اثرات کو دور کرنے کیلئے ستاروں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *