بلغمی کھانسی کا آسان گھریلو علاج

آج ایک زبردست اور نئی نسخہ کے ساتھ حاضر ہیں۔ آج کا جو نسخہ ہے یہ بلغمی کھانسی کے لیے ہے ۔ یعنی کھانستے وقت آپ کو کھانسی کے ساتھ سینے سے بلغم آتا ہے۔ تو اس کے لیے یہ نسخہ نہایت ہی مجرب اور مؤثر ہے۔

تو اس نسخہ کو بنانا کیسے ہیں؟ اس کےلیے کن چیزوں کی ضرورت پڑے گی؟ سب سےپہلی جو چیز ہے وہ فلفل دراز ہے۔ عربی میں فلفل مرچ کو کہتے ہیں۔ مرچ کی شکل کی ہوتی ہے ۔ لیکن تھوڑی سے لمبی ہوتی ہے اس لیے فلفل دراز کہتے ہیں۔ دوسری جو چیز ہے وہ کلونجی ہے۔ آج ان دو چیزو ں کی مدد سے یہ نسخہ بنائیں گے ۔ اس نسخہ کو بنانا کیسے ہیں۔ اس کی ترکیب کے بارے میں بتاتے ہیں۔

آپ نے پچیس گرام فلفل دراز لینی ہے۔ اور دس گرام کلونجی لینی ہے۔ اور ان دونو ں چیزوں کو گرینڈ ر میں ڈال کر پیس لیں گے تو اس کا پاؤڈر یا سفوف بن جائے گا۔ اس کو استعمال کیسے کرنا ہے۔ آپ نے اس کی ایک گرام خوراک لینی ہے۔ ایک گرام سے مراد یہ ہے کہ چوتھائی حصہ تقریباً چمچ کا لینا ہے۔ آپ اس کو تول بھی سکتے ہیں۔ او ر اندازے سے بھی لے سکتے ہیں۔ تو آپ نے یہ صبح ، دوپہر اور شام میں لینی ہے۔ پانی کےساتھ استعمال لینی ہے۔

آپ کی بلغمی کھانسی کا انشاءاللہ! بالکل خاتمہ ہوجائے گا۔ آپ کے سینے میں جو جلن ہوگی وہ ختم ہوجائے گی۔ آپ اپنے آپ کو بالکل فریش محسوس کریں گے ۔ امید ہے کہ یہ سمپل سی اور آسان سا نسخہ آپ کو پسند آئے گا۔ اورآپ کو ضرو ر اس سے فرق ملے گا۔ ایک بار ضرور آزمائیں۔ دوپیاز لے کر آگ پر بھون لیں جب اس کا بیرونی چھلکا جل کر کالا ہوجائے تو چھلکا اتار کر اندرونی حصہ رگڑ کر خوب باریک کرلیں

اور چھان کر اس کا پانی الگ نکال لیں۔ پھر اس میں ہم وزن شہد ملالیں۔ یہ آمیزہ ایک چمچ صبح شام مریض کو دیں۔حیرت انگیز طورپر کھانسی میں افاقہ ہوگا۔ سینے پر ہنس کی چربی ملنے سے کھانسی میں بہت آرام آتا ہے اور اس کی گرمی پھیپھڑوں کی نالیوں میں جمع بلغم کو صاف کرنے میں بھی بہت مدد دیتی ہے۔ کچا امرود جسے گدرا بھی کہتے ہیں

چولہے پر بھون کر نمک میں ملاکر کھانے سے بھی کھانسی میں آرام آتا ہے۔ میٹھے بادام کی چھ سات گریاں پانی میں بھگوئیں۔ صبح چھلکا اتار کر چینی اور مکھن کے ساتھ ملا کر آمیزہ بنائیں اور کھا لیجیے۔ خشک کھانسی کے لیے مجرب نسخہ ہے۔ ذرا سی ملٹھی کھانے سے کھانسی کافی حدتک کم ہوجاتی ہے۔

شدید کھانسی میں سانس لینے کا عمل غیر معمولی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ تیز تیز سانس لینا کھانسی اور پھیپھڑے میں جمع بلغم کو صاف کرنے میں مدد نہیں دیتا۔ آہستہ آہستہ اور گہری سانس لینے سے پھیپھڑے کی بند نالیوں کو کھولنے اور خ ون تک آکسیجن کی مطلوبہ مقدار کی فراہمی میں مدد ملتی ہے۔

About soban

Check Also

کان کا درد دو منٹ میں ختم۔

کان میں درد کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں، جیسے ٹونسلز، ناک کے اندرونی حصے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *