صرف ایک سیب اور نزلہ کھانسی

ریشہ سب ختم دارچینی اور شہد کی چائے یہ زکام کیلئے انتہائی مفید ہے ایک چائے کے چمچ کے مساوی دارچینی کا سفوف کھولتے پانی میں بیس منٹ تک ڈھک کر دم دینے کے بعد اس میں بقدر ذائقہ شہد ملا کر دن بھر میں ایک سے تین پیالیاں پی جاسکتی ہیں۔

ساتھ ہی عام چائے میں پتی کے ساتھ ایک ٹکڑا دارچینی کا ڈال کر اسے اچھی طرح جوش دیں ۔جب ذائقے دار اورصحت بخش چائے تیار ہوجائے تو مزے سے چسکیاں لے کر پی لیں انشاء اللہ زکام سے فوری آرام ملے گا۔ دوسری چیز لہسن ہے نزلہ زکام اور کھانسی لہسن کو جادوئی ٹونک سمجھا جاتا ہے ۔ جو نہ صرف خوب بلغم خارج کرتا ہےاس سے گلے اور غدود کا ورم کم ہوجات اہے ۔

لہسن کو پیس کر شہد میں ملا کر کھانے سے آفاقہ ہوتا ہے اسی طرح موسم بدلتے ہی چھوٹے بچے فوراً نزلہ زکام کھانسی اور ٹھنڈ کی لپیٹ میں آجاتے ہیں ۔ اکثر مائیں آج بھی دواؤں کی بجائے پرانے زمانے کے زود اثر آزمودہ ٹوٹکے تو استعمال کرتی ہیں لیکن چھوٹے بچوں کو بھا پ دینے سے گھبراتی ہیں۔حالانکہ بھاپ نزلہ زکام میں جادوئی اثر رکھتی ہے ۔

اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ کسی جگ یا بالٹی میں ابلتا ہوا پانی ڈال کر ماں بچے کو لیکر اس کے قریب بیٹھ جائے تو بچے تک بھاپ کے اثرات پہنچ جائیں گے ۔اس میں سب سے بہترین نسخہ جو چھوٹوں اور بڑوں دونوں کیلئے بڑا مفید ہے ۔یعنی بھاپ لینا بھاپ میں سانس لینے سے ناک سے ہلک تک کا اندرونی حصہ نزلے کی رطوبت سے صاف ہوجاتا ہے ۔اس کے علاوہ ناک کی بندش سے ہونے والی گھٹن اور بے چینی دور ہوجاتی ہے ۔

صاف پتیلی میں تین چوتھائی پانی بھر کر اسے ابال لیں پھر احتیاط سے اتار کر میز پر رکھیں سر کو صاف کپڑے یا تولیے سے لپیٹ کر بھاپ کی طرف چہرہ جھکا کر اس میں گہرے سانس لیتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ دوسرا نسخہ ایک درمیانے سائز کا سیب لے لیں ایک چمچ لونگ لے لیں اس کے بعد لونگ ڈنڈی کی طرف سے سیب پر ترتیب کیساتھ لگا دیں۔سیب یا لونگ کے درجنوں فوائد ہیں ۔ مشترکہ تو مزید اضافہ ہوجاتا ہے ۔

لونگ کو سارے سیب کو پر کر کے رات کو کسی کپڑے میں باندھ کر اوس میں رکھ دیں۔صبح فریج میں رکھ دیں اسی طرح تین سے چار دن رات کو اوس میں رکھنا اور دن کو فریج میں رکھنا ہے اس کے بعد لونگ سیب سے نکال لینے ہیں اور سیب کھا لینا ہے اگر گھر کے دو افراد کو زکام وغیرہ کی شکایت دونوں آدھا آدھا سیب بھی کھا سکتے ہیں ۔

اب جو لونگ ہم نے سیب سے میں سے نکالیں ہیں ۔ انہیں دھوپ میں خشک کرکے پیس لیں اس میں برابر مقدار میں کالی مرچیں بھی شامل کرلیں اور پھر آدھا کپ شہد ملا کر اچھی طرح مکس کردیں۔ یہ ایک بہترین قسم کی معجون تیار ہوجائیگی ۔ گھر میں کسی بڑے کا گلہ خراب بولنے میں مشکل پیش آرہی ہے ۔ یا نزلہ زکا م کی شکایت تو تھوڑی سے یہ معجون چاٹ لیں۔ اگر کسی کا بی پی کم ہے تو ایک چمچ معجون کو نیم گرم پانی میں ڈال کر پئیں انشاءاللہ آفاقہ ہوگا۔

About soban

Check Also

دانتوں میں خول اور کیڑا لگ جانے کا دیسی علاج

دانتوں میں خول اور کیڑا لگ جانے کا علاج کے لیے آپ کوآسان گھریلو نسخہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *