بل گیٹس اوراہلیہ کا شادی کے 27 سال بعد علیحدگی کا اعلان


بل گیٹس دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، فوربز

واشنگٹن: دنیا کی تیسری امیرترین شخصیت اورمائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے شادی کے 27 سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا۔

دنیا کی تیسری امیرترین شخصیت اورمائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے شادی کے 27 سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا۔ جوڑے کی جانب سے ٹوئٹر پراعلان میں کہا گیا کہ بہت زیادہ سوچ بچار اور اپنے رشتے پربہت زیادہ کام کرنے کے بعد ہم نے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کے تین بچے ہیں۔

ٹوئٹر اعلامیے میں لکھا گیا ہے کہ گذشتہ 27 سال کے دوران ہم نے تین بچوں کی قابل فخر پرورش کی ہے اورایک ایسی فاؤنڈیشن بنائی ہے جو دنیا بھر میں کام کرتی ہے اور لوگوں کو صحت مند اور سود مند زندگی گزارنے میں مدد کررہی ہے۔
دونوں کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ہم اب بھی ہم دونوں اس فاؤنڈیشن کے لیے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے لیکن بطورایک جوڑے کے ہمارے لیے آگے بڑھنا مشکل ہے۔
https://twitter.com/BillGates?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1389316412259270657%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2174357%2F10

فوربزکے مطابق بل گیٹس دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ ان کی کل دولت 130 ارب ڈالرزکے قریب ہے۔ طلاق کے بعد دونوں میاں بیوی میں ان اثاثوں کی تقسیم کیسے ہوگی اس حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔

لیکن اگر دونوں باہمی رضا مندی سے اثاثوں کو پچاس پچاس فیصد تقسیم کرتے ہیں تو بل گیٹس کے حصے میں 65 ارب ڈالرزآئیں گے۔ یوں بل گیٹس دنیا کے سب سے امیر ترین افراد کی فہرست میں سترویں نمبر پر آجائیں گے۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *