آج کا دن کیسا رہے گا


جانیے اپنےاحوال ستاروں کی چال سے۔ فوٹو؛ فائل

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آج آپ کے نئے دوست بنیں گے اور آپ کافی مسرور دکھائیں دیں گے صدقہ خیرات کرتے رہنا آپ کیلئے کافی بہتر ہے آج کل حالات بالکل آپ کے لئے سازگار نہ ہیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

آج آپ جدید قسم کے محبوب پر بھی زیادہ بھروسہ نہ کیجئے۔ ان جذبات کو انسانیت کا جامہ پہنایئے ورنہ یہ غلط انداز آپ کو لے ڈوبے گا۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

اپنی سوچوں کو آوارگی کا جامہ نہ پہناتے جائیں بلکہ ان فضول سوچوں سے چھٹکارہ پانے کی کوشش کریں تاکہ آپ بہتر با اصول زندگی گزار سکیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

آپ کو بعض کاموں کی تکمیل کے لئے بہت زیادہ جدوجہد کرنا پڑ سکتی ہے۔خاص طور پر وہ لوگ جو ملازمت کرتے ہیں دوستوں سے اگر تعلقات محدود ہی رکھیں تو بہتر ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

گزشتہ کیا نہیں ہوا آپ کے ساتھ اگر آپ بھول گئے ہیں تو پھر یاد کر لیجئے خاص طور پر قریبی عزیزوں نے جو گل کھلائے وہ تو یاد رکھنے کی چیز تھے لہٰذا اب احتیاط برتیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

آج آپ کافی مسرور نظر آئیں گے اور اس کا سب سے بڑا سبب نئی ملنے والی ملازمت بھی ہو سکتی ہے لہٰذا دل لگا کر کام کیجئے تاکہ کسی گڑبڑ کا احتمال نہ رہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

اگر آپ سیاستدان ہیں تو پھر فوری طور پر خود کو بدلنے کی کوشش کیجئے ورنہ حالات آپ کو ایسے چوراہے پر کھڑا کر دیں گے جہاں سے کوئی راستہ بلندی کی طرف نہیں جاتا۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

اپنے موجودہ کاروبار کو ہرگز نہ بدلیں بلکہ یہ جیسا ہے اسے ویسا ہی چلنے دیں کیونکہ آج کے دن کسی بھی قسم کی تبدیلی نقصان کا باعث بن سکتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

آج کا دن آپ کے لئے لکی ثابت ہو سکتا ہے ۔ گارمنٹس سے وابستہ افراد کو خاطر خواہ فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔ بزرگ روحانی کے تعاون سے اپنے خیالات کی اصلاح کر لیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

آپ کے بعض اہم کام التواء میں پڑ سکتے ہیں مالی مشکلات سے بھی دو چار ہونا پڑ سکتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ آپ اندھیروں میں ڈوب جائیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

ہمارے سابقہ دیئے گئے مشوروں کو اپنا نصب العین بنائے رکھیں تاکہ زندگی بہتر انداز سے گزر سکے کسی بھی معاملے میں جلدبازی نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

زیادہ نہ سوچیں اس طرح مسائل تو حل نہ ہو سکیں گے، راہ چلتے یا گاڑی چلاتے ہوئے محتاط رہ لیں۔ نزدیکی سفر بہ شوق کریں فائدہ ہو گا۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *