چھینکیں ، نزلہ ، زکام ، بخار بلغم اور دکھتا گلا

ایک ایسا نسخہ آپ کو بتائیں گے کہ اس سے بہترین ، تیز اور بغیر سائیڈ ایفیکٹ کوئی اور دیسی علاج نہیں ملے گا۔ اینٹی بائیوٹک ادویا ت کے لیے ایک چیلنج ہے۔ یہ دعوٰ ی ہے کہ یہ نسخہ جاننے کے بعد آپ اسے آزمانے پر مجبور ہوجائیں گے۔

آجکل ہرطرف نزلہ ،زکام ، بخار ، دکھتے گلے اور بلغم کا زور ہے۔ جسے دیکھو کھانستا اور ناک صاف کرتا نظر آرہا ہے۔ ایک تو موسم بھی بدل رہا ہے دوسرا وائرس کوئی ایسا عجیب سے آنے لگا ہے کہ سمجھ سے باہر ہے اگرآپ اس مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ توآپ کے لیے ایک زبردست نسخہ ہے ۔ جس کے استعمال سے تین دن کے اندر اندر ہرقسم کے نزلہ ، زکام ، بلغم اور گلے کی خرابی سے نجات مل جائےگی۔

اگرآپ کو چھینکیں بہت آرہی ہیں تو صاف ظاہر ہے کہ آپ کو وائرل انفیکشن ہورہا ہے۔ سب سے پہلے ایک کام کریں کہ پریٹون الرجی کی ٹیبلٹ کی ایک گولی لے لیں۔ جو کہ میڈیکل سے عام مل جاتی ہے۔ اور بھی بہت سی اچھی اینٹی الرجک ادویات دستیا ب ہیں ۔ کوئی سی بھی لے کر سب سے پہلے اس چھینکوں والی مصیبت سے جان چھڑوانا بہت ضروری ہے۔

اب اس کا علاج بتاتے ہیں۔ روزانہ صبح شام ایک چائے کا چمچ شہد میں تین دانے کالی مرچ ( ہاتھ سے پیس کر دانے دا ر کی ہوئی) ملاکر چاٹیں۔ یا درہے کہ مشین کی پسی ہوئی کالی مرچ استعمال نہیں کرنی ہے ورنہ کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ صبح وشام جب شہد چاٹ لیں۔ توآدھے گھنٹے کے بعد ہمدرد یا قرشی والوں کی لعوق سپستا ن معجون آدھی چائے کی چمچ سے ذرا کم منہ میں رکھ کر چوسیں جیسے ٹافی کو چوستے ہیں۔

اسے لینے کے آدھے گھنٹے تک کچھ کھانا پینا نہیں چاہیے تاکہ گلے میں دوا لگی رہ سکے۔تیسرا اورآخری کام یہ کرنا ہے کہ دن میں کسی بھی وقت املتا س کا قہوہ ایک کپ پی لیں۔ کسی بھی پنساری سے مل جائےگا۔ اسے ایک انگلی کے برابر کاٹ کر چھوٹے ٹکڑے کر کے دو کپ پانی میں ڈال کرابالیں۔ اور چھان کربغیر چینی ڈالے چائے کی طرح چسکیاں لے کر گرم گرم پی لیں۔

تین دن یہ تین نسخے آزمالیں۔ پہلے ہی دن پچاس فیصد افاقہ ہوجائے گا۔ میرا چیلنج ہے کسی اینٹی بائیوٹک، نزلہ وزکام کی دوائی اور کھانسی کے شربت کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ زکام ٹھیک ہوکر بلغم خارج ہوجائے گی۔ اور گلے کی ہر طرح کی خرابی، خراش ، جلن اور دکھن ختم ہوجائے گی۔ پھر بھی ہم اگر ڈاکٹرو ں کے پاس بھا گ بھاگ کرجانا چاہتے ہیں۔

تو اللہ کی مرضی ہے۔ بچوں کو صرف املتاس کا قہوہ مت پلائیں باقی دونوں نسخے شہد اور لعوق سپستا ن والے استعمال کروائے جاسکتے ہیں ۔ ہرگز کوئی حرج نہیں ، صرف مقدار مزید آدھی کردیں۔ کیونکہ آج کل ہر دوسرے بندے کو نزلہ وزکام ہورہا ہے تو یہ نسخے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بتائیں ۔ تاکہ ان کو بھی ان نسخوں سے فائدہ حاصل ہوسکے۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *