فردوس عاشق کا اسسٹنٹ کمشنر معاملے پر ردعمل سامنے آگیا


کرپٹ شاہی خاندان کی جعلی راجکماری کے نزدیک اے سی کی دانستہ کوتاہی کی نشاندہی کرنا حرام ہے، معاون خصوصی

لاہور: معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان کا اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے معاملے پر ردعمل سامنے آگیا۔

فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل رمضان بازار میں مس مینجمنٹ تھی، رمضان بازاروں میں عوامی سہولت کےبجائےاستحصال کا نوٹس لیا، وزیراعلیٰ نےچینی کی لائنیں لگنے پرناراضگی کااظہار کیا اور کل کےواقعےکی انکوائری مکمل کرنے کا کہا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کچھ فارغ سیاستدان حکومت پرانگلیاں اٹھاتےرہےہیں، واقعے کو اینگل دیاگیا کہ پروٹوکول کی وجہ سے میں نے غصہ کیا، کچھ بی جمالوکاکرداراداکررہےہیں، جو افسر گرمی برداشت نہیں کرسکتےانہیں عوامی منصوبوں میں نہیں آناچاہیے، شاہی خاندان اوربابوؤں کاچینی کی لائن سے کچھ لینا دینا نہیں، ایک غریب خاتون کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے میں جن کی جنگ لڑ رہی تھی نہ وہ میری رشتہ دار تھیں، نہ کسی مخصوص جماعت سے تھیں۔
قبل ازیں مریم نواز کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ شاہی خاندان کی جعلی راجکماری کے نزدیک ان کے ابا جی، چچا اور رانا ثنااللہ کی بیوروکریٹس اور انکی اولادوں کو دی گئی دھمکیاں حلال جبکہ اے سی کی دانستہ کوتاہی کی نشاندہی کرنا حرام ہے! عوام جان چکے شاہی خاندان کے کرپٹ لٹیروں کا مقصد کرپشن بچانا جبکہ ہمارا مقصد عوامی مفاد کا تحفظ ہے!

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت مافیا کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ کھوکھلے دعوؤں سے میڈیا کے سامنے شوبازیوں کے برعکس بزدار حکومت حقیقی عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے، چھاپہ مار کارروائیوں میں ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کی گرفتاریاں، جرمانے اور مقدمات کا اندراج کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے کہا تھا کہ سول سرونٹس اور بیوروکریٹس پڑھ لکھ کر، محنت کر کے، مقابلے کے امتحان پاس کر کے اس مقام تک پہنچتے ہیں، SELECT ہو کر نہیں آتے۔ وزیر ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو افسران کی تذلیل کا لائسنس مل گیا ہے۔ یہ رعونت قابل قبول نہیں۔ سونیا صدف سے معافی مانگیے۔

علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی جس میں چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک بھی شریک ہوئے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ رمضان بازار واقعہ کی رپورٹ پیش کی اور رمضان بازار میں ناقص اشیائے ضروریہ کے حوالے سے بھی آگاہ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی ناقص پالیسی سے بھی بریف کیا۔ وزیر اعلی نے چیف سیکرٹری سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ مانگ لی۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *