دانتوں سے کیڑا نکالنے والا منجن گھر پر بنائیں

بہت سے لوگ سوچتے ہیں کہ دانتوں میں کیڑا لگ جانے کے بعد وہ کبھی صیحح نہیں ہوتے۔ جبکہ یہ بالکل غلط ہے۔ یہ صیحح ہوسکتے ہیں۔ اس میں وقت ضرور لگتا ہے۔ مگر یہ صیحح ہوسکتے ہیں۔ دانتوں میں کیویٹی ہونا یعنی دانتوں کے ختم ہونے کااشارہ جس کو عام زبان میں کیڑا لگ جانا بولتے ہیں۔ کیڑے لگنے کے کچھ دنوں بعد اکثر یا تو پھر کیڑا نکلوا دانتوں کوبھراؤ ۔

کبھی کبھی حالت اتنی خراب ہوجاتی ہے۔ کہ دانت یا جاڑ نکلوانی پڑجاتی ہے ایسے میں یہ نسخہ اپنائیں گے جو آپ کو بتارہے ہیں۔ آپ کو دانت نکلوانے کی ضرورت کبھی نہیں پڑے گی۔ سب سےپہلے تو یہ جان لیں کہ دانتوںمیں کیویٹی بننے کا بڑا سبب کیا ہے؟ چینی سے بنی ہوئی اشیاء جو انتہائی چپ چپی ہونے کی وجہ سے دانتوں سے چپکی رہتی ہیں۔ ایسے میں یہ مسئلہ بچوں میں دیکھنے میں عام ہوتا ہے۔

ایسے ماں باپ جو بچوں کو بچپن میں ان کے ضد کی وجہ سے ٹافی یا چاکلیٹ یا ایسی میٹھی چیزیں کھانے دیتے ہیں۔ اور وہ بچے آنے والے کچھ سالوں بعد اپنی جاڑوں سے پریشان ہوجاتے ہیں۔ جو لوگ کیو یٹی سے بچنا چاہتے ہیں وہ تو پہلے یہ چیزیں کھانی بالکل ہی بند کردیں۔ اور دوسرا جو لو گ گٹکا، سپاری یا چھالیاں وغیرہ کھاتے ہیں تو وہ بھی بند کردیں۔ تاکہ وہ اپنے دانتوں کو بچاسکیں۔ دانتوں کو برش اور ٹوٹھ پیسٹ سے رگڑنا بند کردیں۔ اس کی جگہ منجن استعمال کریں۔ کیویٹی کے دانتوں کے لیے گھر میں بنائے یہ منجن بنائیں ۔

ببول کے لکڑی کا کوئلہ بیس گرام (کوٹ کر کپڑے سے چھان کررکھ لیں)۔ دس گرام پھٹکڑی کو توے پر سیک لیں۔اور اس کا پاؤڈڑ بنالیں۔ بیس گرام ہلدی لے لیں۔ ان تمام چیزوں کو اچھی طرح سے مکس کرلیں ۔ اب صبح منجن کرتے وقت اس میں دو بوند لونگ کا تیل لے کر اس کو اچھے سے ملاکر اس منجن کو کرنا ہے۔ یہ منجن دانتوں کو کیویٹی سے نجات دلائے گا۔ منجن سے ہی استعمال کرنے کا طریقہ یہ بھی خاص ضروری ہے منجن کو انگلی سے مسوڑھوں اور دانتوں پر اچھے سے دس منٹ لگا کر رکھیں۔ پھر منہ سے تھوڑا گندہ پانی نکلے گا۔

دس منٹ کے بعد دانتوں کوصاف پانی سے دھو لیں۔ صبح اور شام دس گرام ناریل کا تیل لے کر منہ میں بھریں اور دس منٹ تک اس کو منہ میں گھماتے رہیں۔ اس کے دس منٹ کے بعد اس کو دھو لیں۔ اس طرح رات کو سوتے وقت بھی کریں۔ اس طریقے سے دانتوں کی نئی ساخت شروع ہوگی۔ آج کل کے دور میں جو کھانا ملتا ہے۔

اس میں بہت زیادہ کیمیکل کا چھڑکاؤ ہوتا ہے لہٰذا اس سے بچنے کے لیے کھانابنانے سے پہلے جس چیز کو رات کو بھگویا جاسکتا ہے اس کو پانی میں بھگو کر اس میں ایک چمچ سرکہ یا لیموں کارس ملاکررکھیں۔ اس سے پھل اور سبزیوں میں ملے ایسڈذ نکل جائیں گے ۔ جس سے کھانے میں ملنے والا منرل اور غذائیت ہمیں مل جائے گا ۔

About soban

Check Also

کان کا درد دو منٹ میں ختم۔

کان میں درد کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں، جیسے ٹونسلز، ناک کے اندرونی حصے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *