21 واں رمضان المبارک حکومت نے یوم حضرت علی کے انعقاد سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا

حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر میں یوم علی پر ہر طرح کے جلوس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق ہفتہ کے روز ین سی او سی میں یوم علی کے انعقاد سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا جس کی صدارتوفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اورقومی کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے کی جبکہ وزیرداخلہ شیخ رشید، وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، جب کہ صوبائی سیکرٹریزاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے

نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔این سی او سی کے مطابق اجلاس میں ملک بھر اور خاص طور پر بڑے شہری مراکز میں کوویڈ کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر

ہر طرح کے جلوس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مجالس کے انعقاد کی اجازت سخت کوویڈ ایس او پیز کے تحت ہوگی، فورم نے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے صوبائی اور ضلعی سطح پر مذہبی اسکالرز اور کمیونٹی رہنماوں کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔فورمز نے صوبائی اور ضلعی سطح پر ان فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے مذہبی اسکالرز اور کمیونٹی رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لینے کی ضرورت پر زور دیا۔فورمز نے صوبائی اور ضلعی سطح پر ان فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے مذہبی اسکالرز اور کمیونٹی رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لینے کی ضرورت پر زور دیا۔

About soban

Check Also

مردوں کو جنت میں حوریں ملیں گی، عورتوں کوجنت میں کیا ملے گا؟ اور کنواری فوت ہوجانے والی لڑکی جنت میں کس کی بیوی بنے گی ؟ جانئے

نیک عورت اگر شادی شدہ ہے تو جنت میں اپنے جنتی شوہر کے ساتھ رہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *