آج کا دن کیسا رہے گا


جانیے اپنےاحوال ستاروں کی چال سے۔ فوٹو؛ فائل

حمل:
21مارچ تا21اپریل

ابھرنے کے متعدد چانسز مل سکتے ہیں اگر آپ نے جلد بازی نہ کی اور ہر کام بردباری اور سمجھ داری سے کرتے رہتے تو آپ کو کافی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔


ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

وقت آپ کا ساتھ نہ دے سکے گا لیکن آپ دل برداشتہ نہ ہوں کیونکہ اکثر اچھے اور بامقصد کاموں کا آغاز دشوار کن ہی ہوا کرتا ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

اگر آپ کا تعلق گارمنٹس کے شعبے سے ہے تو خاطر خواہ آمدنی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ تفریح کے مواقع میسر آ سکیں گے۔ سفر نزدیکی بہ شوق کریں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

سوچ بچار کے بعد کوئی قدم اٹھائیے، تعلیمی سلسلے میں خوب ڈٹ کر محنت کیجئے تاکہ آپ اپنے منصوبوں کی تکمیل کرسکیں، اخراجات میں قدرے اضافہ ہوگا۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

کاروبار میں خصوصی دلچسپی لیں ورنہ تمام شیرازہ بکھر سکتا ہے، اپنے منصوبوں پر نظرثانی ضرور کر لیں مقدمہ بازی سے گریز کریں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

اپنے گھر میں غیر ضروری افراد کی آمدورفت پر پابندی لگا دیں تاکہ کسی کو کچھ کرنے کرانے کا موقع نہ ملے، اگر آپ اپنی مزاجی کیفیت نہ بدل سکیں تو نقصان اٹھاناپڑ سکتا ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

افسران کی ناراضگی کا خاتمہ ہو سکتا ہے، بزرگان روحانی سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہیں بسلسلہ جائیداد بنائی ہوئی کوئی سکیم عملی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

رشتہ داروں کے ساتھ تعلقات محدود ہی رکھیں، یہ کسی بھی وقت آپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، آمدنی میں اضافہ کی توقع ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

کاروباری سلسلے میں کسی پارٹی کو ناراض نہ ہونے دیں بلکہ ہر ایک سے اچھا برتائو کیجئے کاروبار میں تبدیلی بھی اچھے نتائج کی حامل بن سکتی ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

اپنی ضروریات کو محدود کر دیں آج کل آپ کافی فضول خرچ ہوتے جا رہے ہیں اگر یہی عالم رہا تو بہت جلد آپ کو قرض لینا پڑ سکتا ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

دلی طور پر آج آپ کافی خوش دکھائی دیں گے بس ایک احتیاط کریں اپنے دوست نما دشمنوں سے احتیاط برتیں یہ آستین کا سانپ ثابت ہو سکتے ہیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

صدقہ خیرات کرتے رہنا آپ کے لئے کافی بہتر ہے۔ آج کل حالات بالکل آپ کے لئے سازگار نہ ہیں۔ اچھے بھلے دوست بھی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *