کراچی میں اداکارہ حرامانی کو گھر کے باہر لوٹ لیا گیا


2 موٹر سائیکلیوں پر 2 ملزمان سوار تھے، جنہوں نے چند لمحوں میں لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے، پولیس حکام. فوٹوفائل
کراچی: اداکارہ حرامانی کو گھر کے باہر ملزمان نے لوٹ لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں اداکارہ حرامانی کو گھر کے باہر ملزمان نے نقدی اور طلائی زیوات سے محروم کردیا، واقعے کی سی سی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ملزمان نے گاڑی کو دونوں طرف سے گھیرے میں لیکر لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حرامانی کی کار گھر کے دروازے پر آکر رکی، تو تعاقب میں آنے والے ملزمان نے انہیں یرغمال بنالیا، 2 موٹر سائیکلیوں پر 2 ملزمان سوار تھے، جنہوں نے چند لمحوں میں ہی اداکارہ سے لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے۔

About soban

Check Also

سو سال تک کمزوری آپ کے قریب نہ آئے گی! اعصابی کمزوری کا بے حد مفید گھر یلو نسخہ

آپ کے ساتھ شئیر کرنے والے ہیں یہ اعصاب اور پٹھوں کو مضبوط بنانے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *