لاہور میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا


شہریوں سے گزارش ہے کہ آج ہی اشیاء ضروریہ کی خریداری کرلیں، کمشنر لاہور

لاہورمیں کورونا وائرس کی بے قابو ہوتی صورت حال کے پیش نظر پابندیاں مزید سخت کردی گئیں۔

ہفتہ اور اتوار کو لاہور شہر میں مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔ کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ ان دو روز میں تمام قسم کے کاروبار اور مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی، صرف میڈیکل اسٹور، پٹرول پمپ، ویکسی نیشن سنٹرز، دودھ دہی، گوشت اور سبزی کی دوکانیں کھلی رہیں گی، لہذا شہریوں سے گزارش ہے کہ آج ہی اشیاء ضروریہ کی خریداری کرلیں، ہفتہ اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن لگادیا گیا
کمشنر لاہور نے کہا کہ کورونا وائرس سے روزانہ ریکارڈ تعداد میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، اس لیے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روک کر قیمتی جانیں بچانے کے لیے مشکل فیصلے کرنا لازم ہے، عوام مشکل کی اس گھڑی میں سخت فیصلوں کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیں، یہ مشکل اور کڑا امتحان ہے، کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنائیں، اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیاں محفوظ بنائیں۔

About soban

Check Also

مردوں کو جنت میں حوریں ملیں گی، عورتوں کوجنت میں کیا ملے گا؟ اور کنواری فوت ہوجانے والی لڑکی جنت میں کس کی بیوی بنے گی ؟ جانئے

نیک عورت اگر شادی شدہ ہے تو جنت میں اپنے جنتی شوہر کے ساتھ رہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *