کورونا کے باوجود پاکستان کی معیشت بحال ہورہی ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک کورونا کے باوجود پاکستان کی معیشت بحال ہورہی ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک


پاکستان کورونا ویکسینیشن کا عمل مکمل اور معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل کرے،اے ڈی بی (فوٹو:فائل)

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باوجود پاکستان کی معیشت بحال ہورہی ہے اور رواں سال ملک کی معاشی شرح نمو 2 فیصد تک رہنے کی توقع ہے جبکہ آئندہ سال جی ڈی پی 4فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری کردہ اکنامک آؤٹ لک 2021 میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود پاکستان کی معیشت بحال ہورہی ہے اور 2021 میں صنعتوں کی پیداوار میں اضافے کا امکان ہے۔ پیداوار اور تعمیرات کے شعبے میں بہتری دکھائی دے رہی ہے جبکہ ریٹیل اور تجارت کے شعبوں کی بحالی سے سروسز سیکٹر میں ترقی ہورہی ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق رواں مالی سال کپاس سمیت زرعی شعبے کی پیداوار میں کمی اور مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے ایس ایم ایز (اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز) کو سپورٹ کیا جائے، پاکستان کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ویکسی نیشن کا عمل مکمل اور معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل درآمد کرے۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *