آج کا دن کیسا رہے گا


جانیے اپنےاحوال ستاروں کی چال سے۔ فوٹو؛ فائل

حمل:
21مارچ تا21اپریل

غیر ملکی سفر کا چانس مل سکتا ہے لیکن اس چانس سے استفادہ نہ کرنا ہی آپ کیلئے مناسب ہو سکتا ہے حالات خواہ کسی بھی قسم کے ہوں آپ پورے اعتماد اور حوصلے کیساتھ ان کا مقابلہ کریں۔


ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

تمام گلے و شکوے دور ہو سکتے ہیں ان بے پناہ خوشیوں میں گم ہو کر اس حقیقت کو بھلا نہ دیں کہ جہاں خوشیوں کے پھول کھلتے ہیں وہاں کانٹوں کی موجودگی سے انکار نہیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

جذبات ایک بار پھر آپ کو غلط راہوں پر لے جانے کی کوشش کر سکتے ہیں اور چند غلط فیصلے بھی آپ کر جائیں گے، جس کے نتیجے میں آپ اپنے چند ہمدردوں کو اپنا مخالف بنا لیں گے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

اپنے دل و دماغ کو قابو میں رکھنے کی کوشش کریں کیونکہ اکثر و بیشتر یہی آپ کے جذباتی بننے کا سبب بن سکتے ہیں، جو کسی بھی لحاظ سے آپ کے لئے فائدہ مند ثابت نہیں ہو سکتی ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

شریک حیات کا مکمل تعاون آپ کو حاصل رہے گا، سفر شوق سے کریں نتیجہ شاندار نکلے گا، دوستوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے لیکن آپ اپنے تعلقات ذرا محدود ہی رکھیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

ان افراد کی دعائیں آپ کیلئے انتہائی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتی ہیں کیونکہ یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ جو شخص خدا کے بندوں کو خوش کرتا ہے خدا اسے بھی خوشیوں سے مالامال کر دیتا ہے۔


میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

آپ کا یہ خیال قطعی غلط ہے کہ ہر شخص آپ جیسے اچھے خیالات اور ارادوں کا مالک ہے اور یہ کہ ہر شخص آپ کی بھلائی کے لئے بھی کچھ نہ کچھ ضرور کرے گا۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

آپ کے کسی دوست کو سخت دشواری یا پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس کی مدد ضرور کیجئے کہ یہی تقاضا انسانیت ہے احتیاطوں کا دامن مضبوطی کے ساتھ تھام کر کیجئے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

جائیداد کی خرید و فروخت کرنیوالے افراد قدرے محتاط رہ کر قدم اٹھائیں، آہستہ آہستہ کاروبار بڑھاتے رہئے تاکہ اچھا موقعہ آنے پر کسی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑ سکے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

بعض معاملات کے سلسلے میں آپ کے قریبی عزیز بھی آپ کا پورا پورا ساتھ دے سکیں گے اگر کوئی مشترکہ بزنس میں شمولیت کی دعوت دے تو اسے قبول کر لیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

حتی الامکان شریک حیات سے تعاون کیجئے تاکہ مستقبل کے اندیشوں سے نجات مل سکے، کسی مقتدر شخصیت کے ساتھ مراسم مضبوط ہو سکتے ہیں، ملازمت پیشہ ترقی کر سکیں گے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

گھریلو ماحول چند قریبی رشتہ داروں کی سازشوں اور بے جا مداخلت کے سبب بگڑ سکتا ہے، اپنے دوستوں سے بھی کسی بھلائی کی توقع نہ رکھیں۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *