ہمارے گھر تو افطار میں یہ شربت بنتا ہے ۔ رمضان کا اسپیشل ڈرنک۔ گرمی میں دعوتوں کی جان افطار کا مزہ دو با لا کر ے۔

آج میں آپ سب کو رمضان کا ایک بہت ہی سپیشل ڈرنک بتا رہی ہوں اس ڈرنک کی خاصیت ہے کہ ا س سے آپ اپنے مہمانوں کی توازو بھی کر سکتے ہیں اور گر میوں میں یہ پی کر بہت ہی ٹھنڈک کا احساس بھی ہو گا افطار کے وقت یہ بنا ئیں سب کو پلا ئیں سب ہی آپ کی تعریف کر یں گے ہمارے گھر میں اکثر افطار کے وقت بنتا ہے اور بہت ہی شوق سے پیا جا تا ہے میرا تو یہ پسندیدہ شربت ہے آج ہی اس کو بنا کر ٹرائی کیجئے گا مجھے امید ہے کہ یہ آپ سب کا بھی پسند یدہ ڈرنک بن جا ئے گا میں آپ کو بتاتی ہوں۔ سب سے پہلے آپ ایک صاف دیچکی لیں یہ ڈرنک پانچ سے چھ افراد با آسانی ہی سکتے ہیں ۔

پانچ سے چھ لیٹر دودھ ڈال لیں۔ پھر آپ اس میں اپنے حساب سے چینی ڈالیں یعنی اگر آپ کو زیادہ میٹھا پسند ہے تو آپ چینی ڈالیں چینی کو مکس کر یں اور آپ اس دیچکی کو چولہے پر رکھ دیں اور اس میں اُبال آ نے دیں جتنی دیر میں اس میں اُبال آ تا ہے اتنی دیر میں ہم اس ڈرنک کا دوسرا حصہ تیار کر لیتے ہیں آپ ایک صاف پیالی لیں اور اس میں دو چمچ اپنی فیورٹ فلیور کا کسٹرڈ فلیور استعمال کر رہی ہوں آپ کوئی سا بھی فلیور لے سکتے ہیں۔ اور اس کو آدھا کپ پانی ڈال کر مکس کر یں فوراً ہی آپ نے مکس کر نا ہے۔ جب آپ مکس کر لیں تو اسے سائڈ پر رکھ دیں۔

اور ایک اور پیالی آپ لے لیں۔ دوسری پیالی میں بادام ڈالیں چھ سے سات عدد بادام کی گریاں تین سے چار عدد چھوٹی الا ئچی اور دو چمچ کے برابر کٹا ہوا پستہ اس میں ڈالیں اور ان تینوں اجزاء کو گرئینڈ کر کے ان کا پاؤڈر بنا لیں اب دودھ میں ساتھ ہی ساتھ اُبالا آ تا رہے گا۔ اب جو ہم نے پستے بادام اور چھوٹی الائچی کا پاؤڈر بنا یا تھا وہ آپ اس میں ڈال دیں اور اچھے سے مکس کر یں اور دو منٹ تک مزید پکا ئیں۔ دو منٹ تک مزید پکا ئیں اور دو منٹ پکانے کے بعد جو ہم نے پاؤڈر پانی میں مکس کر کے رکھا تھا وہ اس میں شامل کر دیں۔

اور یاد رہے کہ جیسے ہی آپ اس میں ڈالیں ۔ جو پانی میں مکس کیا ہوا تھا وہ جب اس میں ڈال دیں تو فوراً ہی چمچ ہلا ئیں تا کہ گٹھلیاں نہ بن جا ئیں اور اسے پانچ سے چھ منٹ تک مزید پکا ئیں یہ ایک گاڑھا گاڑھا سا ڈرنک تیار ہو جا ئے گا۔ پانچ سے چھ منٹ کے بعد اس کو آپ نے اس کو ٹھنڈا ہونے دینا ہے فریج میں فورا ً نہیں رکھنا۔ اس سے آپ کو بہت ہی زیادہ فائدہ ہو گا۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *