گھونٹ گھونٹ پیتے جاؤ بال کالے کرتے جاؤ

ہر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اگر بال سفید ہوجائیں تو پھر انہیں سیاہ نہیں کیا جاسکتا اور اس لئے لوگ مختلف طرح کے ہیئرکلر استعمال کرتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو سفید بالوںکو دوبارہ کالا کرنے کا آسان ترین نسخہ بتاتے ہیں۔اجزاء:فلیکس سیڈ آئل (السی کا تیل)200گرام،لیموں چار عدد،لہسن کی تین توڑیاں،شہد ایک کلو۔بنانے کا طریقہ:لیموں کا رس اورلہسن کو اچھی طرح پیس لیں،اسکے بعد فلیکس سیڈ اور شہد ڈالیں اور پھر پیس لیں۔اس مرکب کو کسی جار میں ڈال کر اچھی طرح بند کردیں اور مکسچر کو فریج میں رکھ دیں۔ہر کھانے سے 30 منٹ قبل ایک بڑا چمچ مکسچر کاکھائیں اور ہمیشہ لکڑی یا پلاسٹک کا چمچ استعمال کریں۔یہ جادوئی مکسچر دن میں تین بار استعمال کرنے سے نہ صرف بال مضبوط ہوکر سیاہ ہونے لگیں گے بلکہ اس سے صحت بھی اچھی رہے گی۔اس کے علاوہ یہ نسخہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ خوبصورت سیارہ چمکدار بال صحت کی نشانی ہیں اور بال کو سفید ہوجانا پریشانی کی بات ہے۔ لیکن سفید بالوں کو سیاہ کرنے کیلئے کیمیکل سے بھر پور بازادی مصنوعات کے استعمال سے بچنا چاہئے کیونکہ اس آسان اور سستا حل آپکے گھر میں دستیاب ہے۔بالوں کو سیاہ کرنے والا یہ محرب نسخہ تیار کرنے کیلئے آپ کو صرف تین چیزیں درکار ہیں یعنی لیمن کا رس آملے کا پاؤڈر اور صاف پانی۔چار چمچ آملے کے پاؤڈر میں دو چمچ پانی اور ایک لیمن کا رس شامل کر لیں اس آمیزے کو اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور تقریبا ایک گھنٹے کیلئے اسے پڑا رہنے دیں

۔اب یہ پیسٹ بالوں پر لگانے کیلئے تیار ہے۔پیسٹ کو بالوں میں اچھی طرح لگا کر 20سے25منٹ یک لگا رہنے دیں اور اس کے بعدپانی سے اچھی طرح دھولیں ۔خیال رہے کہ صابن یا شیمپو استعمال نہ کریں اور کوشش کریں کہ اس نسخے کے استعمال کے دوران صابن یا شیمپو سے پرہیز کریں۔ پیسٹ کو بالوں کی جڑوں تک ضرور پہنچائیں ۔بال دھوتے وقت خیال رہے کہ آنکھیں محفوظ رہیں۔ا س پیسٹ کو ہر چار دن بعد استعمال کریں کچھ مہینوں میں آپکے بال مکمل طور پر سیاہ ہوجائیں گے۔جس دن پیسٹ استعمال نہ کر رہے ہوں اس دن صابن یا شیمپو استعما ل کر سکتے ہیں لیکن بہتر ہے کہ ہربل شیمپو استعمال کریں اورسر کی جلد اور بالوں کی آملہ یا سرسوں کے تیل سے مالش بھی بہت مفیدثابت ہو گی۔ سفید بال انسان کی شخصیت میں ایک واضح تبدیلی لے آتے ہیں۔ عام طور پر سفید بال ہی لوگوں کی عمر کے بارے میں سب سچ سچ بتادیتے ہیں، جس کے سبب خود اعتمادی کے خاتمے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ لیکن بڑھتی ہوئی مصروفیت، پریشانی، خون اور وٹامن کی کمی کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی آلودگی کے سبب اب سفید بال بڑھاپے کے محتاج نہیں بلکہ آج کل نوجوان نسل بھیان سفید بالوں سے بہت پریشان نظر آتی ہے۔ زیادہ تر لوگ آج کل سفید بالوں کے خاتمے کے لیے بازار میں دستیاب کلر سے مدد حاصل کررہے ہیں،لیکن ان کلرز کے بارے میں یہ بات اب واضح ہوچکی ہے کہ ان میں موجود کیمیکل بالوں کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں۔ اس کےعلاوہ یہ کلر مستقل حل بھی نہیں بلکہ آپ کو لازمی طور پر ہر ماہ ان کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ لیکن آپ پریشان نہیں ہوں کیونکہ ہمارے پاس اس مسئلے کا آسان اور مستقل حل موجود ہے۔ یہ قدیم زمانے کا نسخہ ہے جو آلو کے چھلکوں کے پانی سے سر دھونے کا ہے۔

یہ سفید بالوں کو ختم کرنے کا ایک آزمودہ طریقہ ہے اور آپ کے بالوں کو مضبوط بھی کرتا ہے۔ آلو کے چھلکے میں موجود اسٹارچ کی مقدار آپ کے سفید بالوں کو کالا کردیتا ہے۔ اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح یہ مرکب بنایا جائے تاکہ آپ باآسانی بالوں پر لگا سکیں۔ اجزا آلو کے چھلکے لیونڈر کا تیل مرکب بنانے کا طریقہ تین سے چار آلو کو چھیل کر اْس کے چھلکوں کو ٹھنڈے پانی میں کچھ دیر ڈال کر رکھ دیں۔ پھر ایک پتیلے میں اْسے ابالیں۔ جب پانی ابل جائے تو دھیمی آنچ پر تھوڑی دیر چھلکوں کو ابلنے دیں۔ اس کے بعد چولہا بند کرکے پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ آلو کی خوشبو کو ختم کرنے کے لیے اْس میں لیونڈر کا تیل شامل کیا جاسکتا ہے۔ٹھنڈا ہونے کے بعد اس مرکب کو ایسے ڈبے میں بند کردیں جہاں ہوا کا جانا ناممکن ہو۔ استعمال کرنے کا طریقہ یہ مرکب اْس وقت سب سے زیادہ کارآمد ہوتا ہے جب صاف گیلے بالوں میں استعمال کیا جائے۔ اس آلو کے چھلکے والے پانی کو شیمپو کرنے کے بعد بالوں پر لگائیں، لیکن اس مرکب کو لگانے کے بعد بال نہ دھوئیں کہ یہ اْسی وقت کام کرتا ہے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *