عید پر ہوٹل، شاپنگ مالز، پارکس بند، سیاحت پر مکمل پابندی


نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں رمضان اور عید کے حوالے سے اہم فیصلے

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں رمضان اور عید کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ نے رمضان اور عید پرکورونا سے بچاؤ کے لئے اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق اعتکاف،شبقدر،جمعة الوداع اورنمازعید کے لئے ایس او پیز بروقت جاری کئے جائیں۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ عید کی چھٹیوں اور آٹھ سے سولہ مئی کے دوران سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی، سیاحتی مقامات، ریزارٹس، ہوٹل،پبلک پارکس،ریستوران اور شاپنگ مالز بند رہیں گے۔

مری،گلیات، سوات،کالام،سمندر اور شمالی علاقوں پر خاص توجہ دی جائے گی، عید کی چھٹیوں میں بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ مکمل بند رہے گی۔ وزارت داخلہ کے مطابق مقامی افراد بالخصوص گلگت بلتستان کے لوگوں کو سفر کی اجازت ہوگی، عید کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

About soban

Check Also

کان کا درد دو منٹ میں ختم۔

کان میں درد کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں، جیسے ٹونسلز، ناک کے اندرونی حصے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *