مقامی وبین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی


فی تولہ سونے کی قیمت 103900روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 89078روپے ہوگٸی

کراچی: پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 اور 10 گرام کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کی کمی سے 1765 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700روپے اور 600روپے کی کمی واقع ہوٸی.
جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 103900روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 89078روپے ہوگٸی۔
تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1350روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1157.40روپے پر مستحکم رہی ہے۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *