فیس ماسک سے رنگ گورا کرنے کا طریقہ آپ تمام وائٹنگ ماسک کو بھول جائے گے ایک دفعہ ضرور آزمائیں

زعفران کو عموماً کھانوں میں ذائقے کےلیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی خوشبو کی وجہ سے اسے کئی طرح کے مشروبات میں بھی ڈالا جاتا ہے زعفران کے بہت سے ایسے فوائد ہیں جن کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔

زندگی میں کہیں نہ کہیں جا کر ہمیں یہ احساس ہوتا ہے کہ ا ب جلد کا خیال رکھنا ضروری ہے ۔ جب جلد کو توجہ دینے کی بات آتی ہے تو زعفران آپ کے لیے بے حد کارآمد ثابت ہوسکتاہے۔ چہرے کا رنگ گورا کرنے کے لیے چٹکی زعفران اور دو چمچ سورج مکھی کے بیج ایک کپ دودھ میں بھگو دیں۔ اور رات بھر کےلیے چھوڑ دیں ۔ صبح چھان کر پیس لیں۔

اس مکسچر کو چہرے پرہفتے میں ایک سے دو بار لگائیں۔ اور کسی بھی وائیٹنگ صابن سے جو کیمیکل سےپاک ہو اس سے چہرہ دھو لیں۔ اس سے آپ کی رنگت نکھر جائے گی او رجو بھی ایک بار دیکھے گا

آپ کے چہرے کی تعریف کیے بغیر نہ رہ پائے گا۔ فیس ماسک استعمال کرنے کا طریقہ کچھ زیادہ مشکل نہیں ہوتا ۔ دوسے تین دفعہ ماسک استعمال کرنے كے بعد عموماً خواتین ماسک لگانے کی اتنی ماہر ہو جاتی ہیں کے کسی مدد كے بغیر اِس کام کو وہ خود انجام دینے كے قابل ہو جاتی ہیں۔عام طور پر ماسک 3 قسم كے ہوتے ہیں۔پھلوں کا ماسک،سبزیوں کا ماسک اور ملتانی مٹی کا ماسک۔سب سے پہلے کسی اچھے صابن سے منہ دھو کر خشک کریں ۔اپنے بالوں کو ربڑ بینڈ یا کسی سکارف سے باندھ لیں تاکہ ماسک آپ كے بالوں کو نقصان نا پہنچاسکے ۔

چہرے پر نقطوں کی صورت میں کلینزنگ کریم لگائیں ۔ماسک ہمیشہ غسل کرنے سے پہلے لیا جائے تا كہ جب آپ ماسک كے بعد غسل کر كے نکلیں تو آپ کا چہرہ اور جسم دونوں ترو تازہ ہوں ۔ماسک کرنے سے دس منٹ پہلے چہرے پر دودھ لگائیں ۔ دس منٹ بعد روئی كے تکڑے کو نیم گرم پانی میں بھگو کر اِس سے چہرے کو اچھی طرح صاف کریں ۔ اِس كے بعد ٹشو پیپر سے چہرے کو اچھی طرح خشک کر لیں ۔ماسک کی کئی اقسام ہیں ۔ یہ بازار سے تیار شدہ بھی مل جاتی ہے اور انہیں گھر پر بھی آسانی سے تیار کیا جا سکتا ہے ۔

ہم آپ کو بعض آسانی سے ملنے والے مگر فائدہ مند ماسک تیار کرنے كے طریقے بتاتے ہیں ۔ جس سے ناصرف آپ كے پیسوں کی بچت ہو گی ۔ بلکہ گھر میں تیار کیے جانے والے ماسک زیادہ معیاری اور اثر انگیز ہوتے ہیں کیوں کے آپ اِس میں خالص اجزاء شامل کرتی ہیں ۔ اگر آپ ماسک گھر میں تیار کر رہی ہیں تو پھل ، سبزیاں اور دوسرے اجزاء عمدہ کوالٹی كے لیں اور انہیں استعمال کرنے سے قبل اچھی طرح دھو کر سوکھا لیں پِھر انہیں صاف ستھرے برتن میں اسٹور کریں بیشتر پیسے ہوئے اجزاء فریج كے اندر دو ہفتوں تک آسانی سے رکھے جا سکتے ہیں ۔

مگر بہتر یہی ہے کے ہر دفعہ تازہ ماسک استعمال کریں ۔ لینے سے دس منٹ پہلے چہرے پر دودھ لگائیں ۔ دس منٹ بعد روئی كے پھاہے کو نیم گرم پانی میں بھگو کر اِس سے چہرے کو اچھی طرح صاف کریں ۔ اب تولیے یا ٹشو پیپر سے چہرہ خشک کر لیں ۔ ماسک شروع میں پیشانی اور رخساروں كے اطراف میں لگائیں ۔ دوسرے مرحلے میں چہرے كے جو حصے باقی رہ گئے ہیں ان پر اچھی طرح ماسک لگائیں ۔ یہاں تک کے ماسک آپ کا پورا چہرہ ڈھانپ لے ۔ صرف آنکھیں اور ہونٹوں كے ارد گرد جلد صاف کر لیں ۔ یاد رہے کے ماسک لگانے سے پہلے اپنے بالوں کو سمیٹنا مت بھولیں ۔

ماسک گردن پر بھی لگائیں ۔ماسک پندرہ سے بیس منٹ لگا رہنے دیں ۔ اِس دوران آنکھیں بند کر كے کم اَز کم دومنٹ كے لیے سیدھی لیٹ جائیں یا آرام دا کرسی پر نیم دراز ہو کر کوئی ہلکی پھلکی تحریر یا رسالہ پڑھیں مگر اعصاب پر بوجھ باالکل نا ڈالیں ۔ ماسک لگانے كے بعد جلد اور عصاب کو نہایت سکون کی ضرورت ہوتی ہے ۔ یا پِھر اِس دوران عرق گلاب میں روئی كے پیڑ بھگو کر آنکھوں پر رکھیں ۔

اِس سے آنکھوں کی تھکان دور ہو جائے گی ۔آپ نے ماسک كے طور پر جو بھی شی اپنے چہرے پر لگائی ہے وہ چند منٹوں كے بعد خشک ہو جائے گی ۔ اب روئی كے ٹکڑے کو نیم گرم پانی میں بھگو کر گردن اور چہرے سے ماسک کو اچھی طرح صاف کریں ۔ اِس كے بعد اپنا چہرہ صاف پانی سے دھو کر کسی نرم تولیے سے خشک کر لیں ۔ جب چہرہ خشک ہو جائے تو اسکن ٹونک کا استعمال کیجئے ۔

اگر یہ ممکن نا ہو تو عرق گلاب لے کر اسے روئی میں بھگو کر چہرے اور گردن پر نرمی سے لگائیں ۔ تھوڑی دیر بعد چہرہ نیم گرم پانی سے دھو لیں ۔ بہتر یہی ہے کے ماسک اتارنے كےدوران کم اَز کم ایک یا ڈیڑھ گھنٹے کا وقفہ ضرور رکھیں ۔ اس كے بعد فاؤنڈیشن پاؤڈر لگائیں ۔

About soban

Check Also

سو سال تک کمزوری آپ کے قریب نہ آئے گی! اعصابی کمزوری کا بے حد مفید گھر یلو نسخہ

آپ کے ساتھ شئیر کرنے والے ہیں یہ اعصاب اور پٹھوں کو مضبوط بنانے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *