نہانے سے پہلے اسکا مساج کر لیں۔ عید سے پہلے بال اتنے لمبے گھنے سلکی سمو تھ سب دیکھ کر حیران رہ جا ئیں گے۔

نرم و ملائم، چمکدار اور سلجھے ہوئے بال بھی خوبصورتی میں شمار کیے جاتے ہیں ، خواتین بالوں کو نرم ملائم اور سیدھا بنانے کے لیے کیمیکل یا ہیئر اسٹریٹنر کا سہارا لیتی ہیں جس کے نتیجے میں بال روکھے، بے جان اور گرنے لگتے ہیں ۔ہر خاتون کے بال دوسری سے مختلف ہوتے ہیں ، کسی کے قدرتی طور پر سلکی اور سیدھے بال ہوتے ہیں جبکہ کچھ خواتین کے بال گھنے، کرلی ، روکھے اور فریزی ہوتے ہیں ۔اگر آپ کو سلکی اور سیدھے بال پسند ہیں تو کیمیکل کے ذریعے یا اسٹریٹنر کے استعمال سے انہیں سیدھا کرنے کے بجائے مندجہ ذیل بتا ئے گئے چند گھریلو نسخے اپنا لیجئے، جن سے آپ کے بال خراب ہونے کے بجائے صحت مند، گھنے، چمکدار ہونے سمیت سلکی بھی ہو جائیں گے ۔

اگر آپ کو اچانک کسیتقریب میں جانا ہے تو ان ٹوٹکوں سے آپ اپنے بالوں کو نقصان پہنچائے بغیر سلکی لُک دے سکتی ہیں :کیلے اور دہی کا ماسککیلے اور دہی کو ہم وزن لے کر میش کر کے ماسک بنا لیں ، اب اس مرکب کو 20 منٹ کے لیے بالوں کی جڑوں سے سِروں تک لگائیں اور بیس منٹ کے بعد بالون کو کسی کم کیمیکل والے شیمپو سے دھو لیں، سوکھنے پر بال سلکی، ملائم اور چمکدار ہو جائیں گے ۔دھنیے کے پتےمارکیٹ سے عام اور سستا مل جانے والا دھنیہ بالوں کے لیے بہترین خصوصیات کا حامل ہے ، دھنیے کے پتوں کو پیس لیں اور اس میں آدھا کپ پانی ملا کر پتوں کا گودا نکال لیں۔

اب اس پانی کو ایک دن کے لیے ڈھانپ کر رکھ دیں، ایک دن بعد پندرہ منٹ کے لیے اسے سر پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعدبالوں کو شیمپو کر لیں۔انڈے میں زیتون یا کاسٹر آئل ملائیں ایک انڈے میں زیتون یا کاسٹر آئل ملائیں اور اسے یک جان ہونے تک پھینٹ لیں ، اب اس ماسک کو بالوں پر لگائیں،تیس منٹ تک لگا رہنے دیں، 30 منٹ بعد بالوں کو کسی اچھی خوشبو والے شیمپو سے دھو لیں تاکہ انڈے کی بد بو بالوں سے نکل جائے ۔اس طریقے سے آپ کے بال چمکدار اور نہایت نرم ملائم ہو جائیں گے ۔

وٹامن ای اور مائیونیزمائیو نیز میں وٹا من ای کو اچھی طرح سے مکس کر لیں ، اب اس پیسٹ کو بالوں کی جڑوں سے سروں تک لگائیں اور تیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں ، اس کے بعد کسی اچھے شیمپو سے بالوں کو دھو لیں اور کنڈیشنر لگا نے سے پر ہیز کریں، اگر کوئی اچھی خوشبو والا سیرم لگانا چاہیں تو لگا لیں۔ اس طریقے سے بال بغیر کسی کیمیکل کے اور اسٹریٹنر کے بے حد نرم، ملائم اور سلکی ہو جائیں گےبالوں کو جلدی لمبے کرنے اور صحت مند بنانے کے لئے ضروری ہے کہ بالوں کی باقاعدگی سے قلم سازی کی جائے یعنی بالوں کو آدھے سے ایک انچ تک ترشوایا جائے، اس سے بالوں کی پیداوار تیزی آتی ہے

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *