آج رات منفرد ’پنک سپر مون‘ ہوگا

سپر مون دیگر مہینوں میں پورے چاند سے 7 فیصد تک بڑا اور 15 فیصد تک زیادہ روشن ہوتا ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

کراچی: ویسے تو آج چودھویں کی رات ہے لیکن آج رات کا ’پِنک سپر مون‘ اسے خاص بنا رہا ہے۔

’پنک مون‘ کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ اس کی رنگت گلابی نہیں ہوتی، بلکہ اپریل میں ہونے والے پورے چاند کو ’گلابی (پِنک) چاند‘ کہا جاتا ہے کیونکہ اس مہینے میں ’پِنک موس‘ (Pink Moss) کہلانے والے جنگلی پھول بڑے پیمانے پر کھلتے ہیں جو بہت خوبصورت دکھائی دیتے ہیں۔

دوسری جانب ’سپر مون‘ وہ چاند ہوتا ہے جو پورے چاند کی اوسط ظاہری جسامت کے مقابلے میں 7 فیصد تک بڑا ہوتا ہے جبکہ اس کی روشنی بھی دیگر مہینوں میں پورے چاند کی نسبت 15 فیصد تک زیادہ ہوتی ہے۔
معتبر ویب سائٹ ’’ٹائم اینڈ ڈیٹ‘‘ کے مطابق، اس وقت چاند تقریباً مکمل (99 فیصد) روشن ہے جو آج رات پوری آب و تاب سے چمک رہا ہوگا۔

تاہم جب یہ صحیح معنوں میں مکمل طور پر (یعنی 100 فیصد) روشن ہوگا تو پاکستان میں 27 اپریل 2021 کی صبح 8 بجکر 31 منٹ کا وقت ہوگا۔ یعنی تب اسے پاکستان میں کہیں بھی دیکھا نہیں جاسکے گا۔

About soban

Check Also

کان کا درد دو منٹ میں ختم۔

کان میں درد کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں، جیسے ٹونسلز، ناک کے اندرونی حصے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *