عرق گلاب فیشل 1 بار کیا میری تو حیرت کی انتہا نہ رہی ۔

اس تحریر میں آپ کو بتائیں گے کہ کیسے آپ عرق گلاب کی مدد سے اپنے چہرے کی خوبصورتی کو اور زیادہ بڑھا سکتے ہیں اور نکھار سکتے ہیں اسے سپوٹ لیس گلوئنگ بناسکتے ہیں کیونکہ روز واٹر جلد کو صاف ستھر ابنانے کے لئے جادو کا کام کرتا ہے چاہے آپ کی سکن آئلی ہو ڈرائی ہو یا پھر نارمل ہو یہ ہر قسم کی جلد کے لئے پرفیکٹ ہے کیونکہ روز واٹر ایک ٹونر کی طرح کام کرتا ہے جو آپ کی سکن کی گہرائی سے صفائی کرتا ہے لیکن اگر آپ روز واٹر کے ساتھ کچھ اور چیزوں کو ایڈ کرتے ہیں تو یہ آپ کے چہرے سے پمپلز ڈارک سپوٹس جیسے مسائل کو دور کرتا ہے۔

اور آپ کے چہرے کو بے داغ اور بہت ہی خوبصورت بناتا ہے تو فیس کو نکھارنے کے لئے اس کو استعمال کیسے کرنا ہے ۔یہی اس تحریر میں بتایا جائے گا۔اس ریمیڈی کے لئے ہمیں روز واٹر تو چاہئے ہی سب سے پہلے ایک کلین باؤل لے لیجئے پھر اس میں دو چمچ دودھ ڈالئے کچا دودھ استعمال کریں ابلا ہوا دودھ استعمال مت کیجئے اور پھر اس میں دوچمچ روز واٹر شامل کیجئے دوہی چمچ دو دھ دالنا ہے ۔ ان دونوں کو اچھی طرح سے مکس کر لیجئے پھر ایک کاٹن بال سے اپنے صاف چہرے پر اسے اپلائی کیجئے یادرکھئے کہ آپ کا چہرہ بالکل صاف ستھرا ہونا چاہئے اس پر بالکل بھی ڈرٹ نہیں ہونی چاہئے آپ نے اس کو اچھے سے اپنے چہرے پر اپلائی کرنا ہے

کچادودھ اور روز واٹر کو ایک ساتھ اپنے چہرے پر لگالینے سے چہرے کے اوپر سے ڈارک سپوٹس یعنی کہ پمپلز کی وجہ سے جو داغ دھبے ہوجاتے ہیں وہ اور ڈارک سرکلز دور ہوجاتے ہیں یہ ایک کلینزر کی طرح کام کرتا ہے آپ کی سکن کے پورز سے ڈرٹ اور گندگی کو باہر نکالتا ہے جس سے آپ کی سکن کلین اور کلیئر ہوجاتی ہے پہلے سے زیادہ برائیٹ دکھنے لگتی ہے آپ نے اس کو رات کو سونے سے پہلے اپنے چہرے کے اوپر لگانا ہے اور رات بھر اسے ایسے ہی لگارہنے دینا ہے اور اگر آپ کے لئے یہ ممکن نہیں ہے کہ آپ رات بھر لگائیں تو آپ دو گھنٹے لگانے کے بعد اپنے چہرے کو واش کر لیجئے ٹھنڈے پانی سے آپ نے اپنے چہرے کو دھونا ہے اور ڈیلی آپ نے بالکل اسی طرح اس کا استعمال کرنا ہے آپ کے چہرے کو نکھارنے کے لئے یہ سب سے بہترین اور آسان چیز ہے ۔

یہ تو ہو گئی ایک ریمیڈی اب آپ کو دوسری ریمیڈی کا بتاتے ہیں آپ ان دو میں سے کسی بھی ایک ریمیڈی کو ٹرائی کرسکتے ہیں اس ریمیڈی کے لئے ہمیں چاہئے ایک چمچ لیموں کا رس سات سے آٹھ قطرے گلیسرین اور آخر میں ایک چمچ روز واٹر گلیسرین آپ کے چہرے کو موسچرائز کرتی ہے لیمن اور روز واٹر کی مدد سے آپ کے چہرے سے پمپلز اور داغ دھبے دور ہوتے ہیں ان تمام چیزوں کو اچھی طرح سے مکس کرنے کے بعد کاٹن بال سے اپنے صاف چہرے پر اسے اپلائی کیجئے اپلائی کرنے کے بعد آپ نے پانچ سے چھ منٹ تک اس کامساج کرنا ہے مساج کرنے سے پہلے آپ سٹیم بھی لے سکتے ہیں۔

اور سٹیم لینے کے بعد آپ اسے اپلائی کریں لیکن اگرآپ سٹیم لیتے ہیں تو آپ کو ہفتے میں ایک بارہی لینی چاہئے ڈیلی نہیں چار سے پانچ منٹ مساج کرنے کے بعدآپ اس مکسچر کو ایسے ہی اپنے چہرے پر لگارہنے دیں ساری رات کے لئے اگر آپ اسے ساری رات نہیں لگاسکتے تو دو گھنٹے تو آپ لازمی لگائیے اور اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے اپنے چہرے کو واش کر لیجئے فیس کو واش کرنے کے بعد آپ دیکھیں گے کہ صرف ایک ہی دفعہ کے استعمال سے آپ کے چہرے پر ایک نکھار ساآگیا ہے تو اس ریمیڈی کو آپ نے ڈیلی استعمال کرنا ہے آپ ان دونوں میں سے کوئی ایک ریمیڈی ٹرائی کرسکتے ہیں اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا چہرہ بہت جلدی نکھرے صاف ستھرا ہو تو آپ ان دونوں ریمیڈیز کو اکٹھا بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔

About soban

Check Also

دانتوں میں خول اور کیڑا لگ جانے کا دیسی علاج

دانتوں میں خول اور کیڑا لگ جانے کا علاج کے لیے آپ کوآسان گھریلو نسخہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *