گرمیوں میں خربوزہ کھانے سے قبل دیکھیں۔ ٹھنڈا میٹھا خربوزہ کیسے آپ کی جان لے سکتا ہے۔

اس میں کیونکہ پانی بہت زیادہ مقدار میں شامل ہوتا ہے جو کہ ہاضمہ کے لئے بہت بہتر ہوتا ہے، اس سے ہاضمہ بلکل ٹھیک رہتا ہے، یہ معدہ میں موجود تیزابیت کو ختم کر دیتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں منرلز بہت زیادہ ہوتے ہیں۔غذائی ماہرین کے مطابق خربوزہ کی 100 گرام مقدار میں 32 کیلوریز پائی جاتی ہیں جبکہ اس پھل میں پائے جانے والے وٹامنز اور منرلز کے لحاظ سے فیٹ صفر فیصد، کولیسٹرول0 فیصد، سوڈیم 16 ملی گرام، کاربوہائیڈریٹس 8 گرام، فائبر 3 فیصد ، پروٹین 1 فیصد، وٹامن اے 67 فیصد، وٹامن سی 61 فیصد ، وٹامن بی 6 5 فیصد اور میگنیشیم 3 فیصد اور پانی 95.2 گرام پایا جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خربوزہ کھانے کی وجہ سے گرمی کا احساس کم ہوجاتا ہے اور بلد پریشر کنٹرول میں رہتا ہے جس کی وجہ سے دل کی دھڑکن بھی متوازن رہتی ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خربوزہ بیماریوں کی جڑ قبض کی شکایت سے بھی جان چھڑانے میں مدد فراہم کرتا ہے، آئیے اس کے مزید حیرت انگیز فوائد سے اپنے قارئین کو آگاہ کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خربوزہ ایسا پھل ہے جو چہرے کی تازگی برقرار رکھنے کےلیے انتہائی مفید ہے اور اس میں موجود پانی جلد میں قدرتی چمک لاتا ہے جبکہ خربوزے میں موجود پروٹین جلد کو خوبصورت اور ملائم بناتے ہیں۔خربوزے کے چھلکوں سے چہرے کا براہ راست مساج بھی کیا جا سکتا ہے، اس کا گودا چہرے پر لگانے سے رنگ نکھر آتا ہے۔ہیٹ ویو سے بچاؤخربوزے کا استعمال انسانی جسم کو غذائیت اور پانی کی مقدار فراہم کر کے ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے بچاتا ہے۔

گرمیوں میں اکثر افراد کو تیزابیت کی شکایت رہتی ہے،نوے فیصد پانی پر مشتمل یہ پھل سینے کی جلن ختم کرنے اور تیزابیت سے بچانے میں بھی مفید ہے، اس کے استعمال سے غذا جَلد ہضم ہوتی ہے اور نظام ہاضمہ کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے یساکہ آپ سب کو معلوم ہے کہ موسم نے انگڑائی لی تو ہر طرف گرمی کی لہردوڑ گئی۔ موسم کی تبدیلی کے ساتھ گرمی کا احساس بھی بڑ ھ گیا ہے۔ اور یہ گرمی کا احساس وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید بڑھتا جائے گا۔ جس طرح تمام کائنات کا نظام اللہ کے ہاتھ میں ہے اسی طرح موسم کا دارومدار بھی بے شک اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔

جب تک اللہ نہیں چاہتا گرمی کی شدت میں کمی نہیں آسکتی مگر اللہ نے اسی گرمی کی شددت سے بچنے کے لئے ہمیں ایسی قدرتی نعمتیں عطاکی ہیں جن کے بے شمار فوائدکا ہم اندازہ بھی نہیں لگا سکتے۔ آپ سب جانتے ہیںکہ انسان کے جسم کا80 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے۔ مطلب یہ کہ انسان کھانا کھائے بغیرتوکافی دن تک زندہ رہ سکتا ہے مگر پانی کہ بغیر تین دن سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکتا۔ تو جی ہاں قارئین! آج ہم آپ کو اس گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے اورآپ کے جسم میں پانی کی کمی کو پوراکرنے کے لئے ایک ایسے پھل کے بارے میں بتا رہے ہیں جوآپ کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *