آج کا دن کیسا رہے گا

جانیے اپنےاحوال ستاروں کی چال سے۔ فوٹو؛ فائل

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آپ کے چند ہم نوالہ و ہم پیالہ دوست آپ کے محبوب کو آپ کے خلاف بہکا سکتے ہیں جس کے نتیجے میں آپ کے تعلقات خراب ہو سکتے ہیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

کاروباری سلسلے میں کسی پارٹی کے ساتھ اہم معاہدہ ہو گا جس سے مالی فائدہ متوقع ہے، والدین کی مرضی سے آپ اپنی من پسند جگہ پر رشتہ کروانے میں کامیاب ہو جائینگے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

ہر ایک پر اعتبار کر لینے والی عادت کے سبب آپ کو مالی نقصان سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے، عشق و محبت کے معاملات میں پڑ کر سوائے وقت ضائع ہونے کے کچھ حاصل نہ ہو سکے گا۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

نزدیکی سفر کی امید ہے مالی فائدہ ہو سکتا ہے ملازمت سے تعلق رکھنے والے افراد کی ترقی کی امید ہے اور ایسا اسی وقت ہو گا جب آپ افسران بالا کو خوش کرنے میں کامیاب ہونگے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

دوسروں کے معاملات میں ہرگز دخل اندازی نہ کریں یہ نہ ہو کہ دوسروں کی غلطی کا خمیازہ آپ کو بھگتنا پڑ جائے اور آپ بے قصور ہوتے ہوئے بھی پھنس جائیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

اپنے دماغ میں فضول خیالات کو جگہ نہ لینے دیں آج آپ ذہنی طور پر اپ سیٹ رہیں گے، سیاسی اور سماجی کارکن کے لئے بھی آج کا دن سازگار ثابت نہ ہو سکے گا۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

اپنے گھریلو معاملات حل کرتے ہوئے شریک حیات کی رائے کو اولیت ضرور دیں تاکہ وہ آپ سے بدظن نہ ہو سکے، اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

کاروبار میں تبدیلی کا ارادہ ہے تو فی الحال اس خیال کو دل سے نکال دیں اور موجودہ کاروبار میں ذاتی دلچسپی لیں، سیر و تفریح کے مواقع میسر آ سکتے ہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

اچانک کسی پرانے دوست سے راہ چلتے ملاقات ہو سکتی ہے، رشتہ دار آپ سے صلح کی کوشش کر سکتے ہیں لہٰذا ان کی غلطیوں کو فراموش کر دیں اور صلح کر لیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

امپورٹ ایکسپورٹ کرنے والے حضرات کو کسی بڑی پارٹی کے ساتھ ڈیل کرنے کا موقع مل سکے گا اور آنے والے وقت میں اس سے کافی مالی فائدہ بھی حاصل ہو سکے گا۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھڑکنا اچھی بات نہیں ہے لہٰذا اپنے آپ کو نارمل رکھیں اور گھر میں ہیں یا گھر سے باہر دوستوں سے ہرگز نہ الجھیں، رہائش میں تبدیلی کا بھی امکان ہے۔


حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

محبوب سے بھلائی کی توقع ہرگز نہ رکھیں اور ان کی چکنی چپڑی باتوں میں ہرگز نہ آئیے یہ نہ ہو کہ آپ کو آنے والے وقت میں ان کی طرف سے بڑا صدمہ پہنچے محتاط رہیں۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *