اب آپ کا بل جمع نہیں ہو گا کیونکہ ۔۔۔ شہر کے مختلف بینکوں کا بل وصول کرنے سے انکار ، حکومت نے نئی شرط عائد کردی

شہر کے مختلف بینکوں نے لیسکو کے صارفین سے بجلی کے بل وصول کرنے کے انکار کر دیا، بلوں پر قومی شناختی کارڈ اور موبائل نمبر درج نہ ہونے پر بل جمع نہیں ہو رہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوں پر شائع ہونے والے صارف کا قومی شناختی کارڈ نمبر لازمی قرار دیدیا گیاہے تاہم لیسکو کے لاکھوں صارفین نے سالہا سال سے بجلی کے کنکشن لے رکھے ہیں،کنکشن لینے کے بعد صارفین نے اپنے نام پر بلوں کو منتقل نہیں کروایا،کنکشن منتقل نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو بلوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

لیسکو نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر بجلی کے بلوں پر قومی شناختی کارڈ نمبر لینے کی ہدایت کی تھی، قومی شناختی کارڈ نمبر کیساتھ ساتھ موبائل نمبر لینا بھی

لازمی قرار دیا گیا ہے، اس لئے قومی شناختی کارڈ اور موبائل نمبر نہ ہونے پر بل جمع نہیں ہو سکیں گے

About soban

Check Also

سو سال تک کمزوری آپ کے قریب نہ آئے گی! اعصابی کمزوری کا بے حد مفید گھر یلو نسخہ

آپ کے ساتھ شئیر کرنے والے ہیں یہ اعصاب اور پٹھوں کو مضبوط بنانے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *