دل کی کمزوری اور تیز دھڑکن کا بہترین علاج ۔

رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا : تم لوگ سنترہ کو استعمال کیا کرو،کیونکہ یہ دل کو مضبوط بناتا ہے محدثین تحریر فرماتے ہیں کہ اس کا رَس پیٹ کی گندگی کو دور کرتا ہے، بخار، پیاس، قے اور متلی کو ختم کرتا ہے اور بھوک بڑھاتا ہے ۔سینے کو صاف اور چہرے کی سیاہی کو دور کرتا ہے، دل اور معدے کو طاقت دیتا ہے عام کہاوت ہے کہ ’پرہیز علاج سے بہتر ہوتا ہے۔‘ اب ایک برطانوی ڈاکٹر نے اپنی دل کی بیماری کا غذا کے ذریعے علاج کرکے اس کا ثبوت بھی فراہم کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ڈاکٹر روپی اوجلا کا کہنا ہے کہ ”میں اس بات کا جیتا جاگتا ثبوت ہوں کہ غذا میں تبدیلی لا کر دل کی بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے، کیونکہ میں خود اپنے آپ پر یہ حربہ آزما چکا ہوں۔

میں دل کے ایک عارضے کا شکار تھاجس پر میں نے اپنی خوراک میں تبدیلی کی۔ میں نے ریفائنڈ شوگرز اور ریفائنڈ کاربوہائیڈریٹس کو اپنی خوراک سے نکال دیا اور جانوروں سے حاصل ہونے والے پروٹین کا استعمال بھی بہت کم کر دیا۔ اس کی بجائے میں میڈیٹرینین ڈائٹ پر آ گیا جس میں زیادہ تر سبزیاں اور پھل شامل ہوتے ہیں۔ میڈیٹرینین ڈائٹ کے ساتھ میں نے اناج، بیج، خشک میوہ جات، بلیو بیری ، اچھی اور معیاری چکنائی اور تیل کا استعمال شروع کر دیا اور کچھ عرصے میں ہی میرا وہ عارضہ قلب ٹھیک ہو گیا۔“ڈاکٹر روپی کہتے ہیں کہ ”میں 12سال کی عمر سے ہی غذا کے ذریعے علاج کے نظرئیے پر یقین رکھتا ہوں تاہم مجھے تب اس حوالے سے کچھ زیادہ معلوم نہیں تھا۔

ڈاکٹر بننے کے بعد میں نے غذا کے ذریعے مختلف بیماریوں کے علاج پر ریسرچ کرنی شروع کی اور اپنے کینسر اور جوڑوں کے دائمی درد سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد اپنی خوراک میں تبدیلیوں کی تجویز کی جن پر اس کے انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ آج میں کہہ سکتا ہوں کہ پالک اور اس جیسی دیگر گہرے سبز پتوں والی سبزیاں دماغی امراض کا بہترین علاج ہیں۔ لہسن قوت مدافعت میں اضافے کا بہترین ذریعہ ہے۔ بلیو بیری دل کے امراض، اخروٹ انفلیمیشن، ٹماٹر کینسر، دہی بدمزاجی اور گاجر بینائی کی کمزوری اور آنکھوں کی دیگر بیماریوں کے لیے بہترین چیزیں ہیں حکیموں کا طریقہ علاج تو عام طور پر چند اَن پڑھ اور نیم حکیموں کی نان پروفیشنل حرکات کی وجہ سے اس قدر بدنام کردیا گیا ہے کہ عام پڑھا لکھا شخص تو لفظ حکیم سے ہی بد ظن دکھائی دیتا ہے۔

رہی بات ڈاکٹرز حضرات کی تو ان کی ادویات اور طریقہ علاج اس قدر مہنگے ہیں کہ سفید پوش طبقہ ان کے اخراجات برداشت کرنے کے قابل ہی نہیں رہا۔ دل کے معمولی آپریشن پر بھی لاکھوں کے بل سامنے آتے ہیں یوں ایک عام اور درمیانے درجے کا انسان علاج کی سکت نہ رکھتے ہوئے ہزاروں خواہشیں اور امنگیں اپنے’’بیمار‘‘ دل میں لیے ہی دنیا سے سدھار جا نے پر مجبور ہوتا ہے۔ آج کے اس مضمون میں ہم کوشش کرتے ہیں کہ ’’دل کی کارستانیوں‘‘ سے بچنے اور’’دل کی خرابیوں‘‘ کو سْدھارنے کی طبی تراکیب، غذائی تدابیر اور روز مرہ کے معمولات تحریر کریں تاکہ عام آدمی اپنی خوراک میں ہی ردو بدل کر کے صحت مند اور توانا زندگی سے لطف اندوز ہو سکے

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *