یوریک ایسڈ کا د ش م ن ہے یہ عام ملنے والا پودا۔

گوکھروخارخشک بھکڑادیگر نام عربی میں خسک فارسی میں خارخشک سندھی میں بکھڑوپنجابی میں بھکڑابنگالی میں گوکھری مرہٹی میں سرائےتامل میں نرانجی سنسکرت میں گوکھروانگریزی میں سمال کارپس اور لاطینی میں ٹرالی بولس ٹے ریسٹرس کہتے ہیں ایک بیل دار بوٹی کا خاردار سہ گوشہ پھل ہے یہ بوٹی موسم برسات میں مفروش بیل کر شکل میں ہوتی ہے چارفٹ لمبی بیل کی بہت سی شاخیں ہوتی ہیں جو سفیدی مائل پتلی اور سبز رنگ کی ہوتی ہے اور جڑ کے ارد گرد پھیلتی ہیں پتے چنے کے پتوں کی طرح ذرا ان سے بڑے ہوتے ہیں ۔

سردی کے موسم میں پتوں کی جڑوں سے نکلے ہوئے زرد رنگ کے پانچ پنکھڑی والے کانٹوں سمیت نکلتے ہیں پھول لگنے کے بعد چھوٹے گول چٹپے پھل پانچ کونوں تیز کانٹوں والے ہوتے ہیں جڑ پتلی پانچ چھ انچ لمبی بھورے رنگ کی ہوتی ہے میدانی گوکھرو پہاڑی گوکھرو کی نسبت چھوٹا ہوتا ہےاقسام خردوکلاں دو قسم کا ہوتا ہے لیکن زیادہ تر خرد مستعمل ہے بڑے گوکھرو کا جھاڑ دار پودہ ہوتا ہے پتے سفیدی مائل لمبے قدرے گول اور کنگرے دارہوتے ہیں پھل چہار گوشہ ہوتے ہیں چاروں کونوں پر ایک ایک کانٹا ہوتا ہے خام پھل کا رنگ ہرا ہوتا ہے پکنے پر بیلا جبکہ خشک ہوکر مٹیالے رنگ کا ہوتا ہے۔

ان کا ذائقہ پھیکا ہوتا ہےمقام پیدائش پاکستان اور دیگر ممالک میں ریتیلی زمین یا روڈ کے کناروں پر عام پایا جاتا ہےفصل خریف میں بافراط ہوتا ہےکلاں گوکھرو سندھ تھرپارکر راجستان گجرات کاٹھیاواڑ بندھیاچل وغیرہ کی ریتلی اور پتھریلی زمین میں زیادہ ہوتا ہے اس کے چند پتے لیکر ایک گلاس پانی میں گھولنے سے سب پانی گاڑھا لیسدار بن جاتا ہےمزاج گرم خشک ۔۔۔درجہ اول افعال مدربول و حیض مفتت سنگ گروہ و مثانہ اور مقوی باہ استعمال گروہ و مثانہ کی چھوٹی کنکریوں کے اخراج کیلئے آلو بالو اور دوقو کے ساتھ شیرہ کی صورت میں استعمال کرتے ہیں ورم گردہ مزمن پیشاب میں البیومن آنے لگے اور استسقاء ہوکر جسم پر آناس ہو تو گوگھرو بہت مفید ہے آکھ سے پیدا شدہ ورم کو زائل کرنے کےلئے اس کو گھوٹ کر باندھتے ہیں ۔

مبنزلہ تریاق ہے پیشاب جل کر آتا ہو تو گوگھرو جوکھار کے ہمراہ استعمال کرنا چاہیے سوزش بول اور سوزاک میں تخم خیارین اور تخم خربوزہ کے ہمراہ گھوٹ کر پلانا مفید ہےمقوی باہ ہونے کی وجہ سے خشک گوکھرو کو باریک پیس کر تین دن تازہ گوکھرو کے پانی میں رکھیں پھر خشک کرکے مصری ملاکر دودھ کے ہمراہ پینا جریان احتلام سرعت انزال کے علاوہ باہ کو طاقت دیتا ہےپروسٹیٹ مثانہ کا غدود انفیکشن ورم سوزش کے لیے اس کا سفوف مفید ہے اور اس کے علاوہ یہ ہمارے جسم میں جو یورک ایسڈ ہے اس کی مقدار کو کنٹرول کرنے کے لیے بہترین ہے اگر ہم اس پودے کا استعمال کر تے ہیں تو ہم مختلف بیماریوں سے لڑنے کے ساتھ ساتھ ہم یوریک ایسڈ جیسی بیماری سے بھی چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *