مالدیپ میں طیارے سے گاڑی ٹکرا گئی


خوش قسمتی سے حادثے کے وقت جہاز میں کوئی موجود نہیں تھا، فوٹو: فائل

مالے: مالدیپ کے مالے ایئرپورٹ پر کھڑے سری لنکا کی ایئرلائن کے طیارے اے-320 نییو سے گراؤنڈ وہیکل ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں جہاز کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے بندرا نائیک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر طیارے اور گراؤنڈ وہیکل کے درمیان تصادم ہوگیا، خوش قسمتی سے طیارے میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم طیارے کو شدید نقصان پہنچا۔

سری لنکا کی سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے وقت طیارہ نیو ایئرپورٹ پر پارک تھا اور روانگی کے تیاریاں جاری تھیں تاہم عملے کے ارکان اور مسافر ابھی طیارے میں داخل نہیں ہوئے تھے۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

About soban

Check Also

کان کا درد دو منٹ میں ختم۔

کان میں درد کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں، جیسے ٹونسلز، ناک کے اندرونی حصے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *