لاہور سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش

بارش سے گرمی کی شدت کم ہوگئی اور موسم خوشگوار ہوگیا

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔

لاہور میں گزشتہ رات سے صبح سویرے تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ وہاڑی، بہاولنگر، بھکر، کالاشاہ کاکو، نورپورتھل سمیت مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کی شدت کم ہوگئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

ٹھنڈی اور تیز ہوائیں چلنے سے فضا میں خنکی بڑھ گئی۔ بعض جگہوں پر آندھی سے گندم کی تیار فصل کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ لاحق ہوگیا۔ کچھ علاقوں میں شدید آندھی کے سبب بجلی کی مین تاریں ٹوٹنے سے بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔
ادھر کوٹلی آزاد کشمیر کے علاقہ دھنواں میں لینڈ سلائیڈنگ کے دوران ایک گاڑی زد میں آگئی جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کا تعلق راولپنڈی سے بتایا گیا ہے۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *