پورے ماہِ رمضان میں یہ صدقہ ضرور کریں اللہ کی قسم اتنا رزق ملے گا کہ سمیٹنا مشکل ہوجائے گا

ماہ رمضان اللہ کا مہینہ ہے اس خوبصورت مہینہ میں بے شمار نعمتوں حاصل ہوتی ہیں۔ اس مہینے کے حوالے سے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایک چھوٹی سی نیکی بھی بڑے اجر کے حصول کا سبب بن سکتی ہے۔ اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ یہ میرا مہینہ ہے اور اس مہینے کے اجر و ثواب بھی میں خود اپنے بندے کو دوں گا حدیث کا مفہوم ہے کہ اگر کسی مرے ہوۓ کو واپس دنیا میں آنے کا موقع ملے تو وہ دنیا میں آتے ہی زیادہ سے زیادہ صدقہ کرۓ کیوں کہ اس کو پتہ چل چکا ہوتا ہے کہ صدقہ کا اجر و ثواب کتنا زیادہ ہے ۔ ایک اور حدیث میں یہ بھی فرمایا گیا ہے کہ معمولی سے کھجور کی گٹھلی کے برابر صدقہ انسان کو بڑی بڑی مشکلات سےنکالنے کا سبب بن سکتا ہے۔ دوسروں کے لیۓ مانگی گئی دعا اپنے حق میں ایک بڑا صدقہ ثابت ہو سکتی ہے۔جو لوگ تعلیمی اخراجات ادا نہیں کر سکتے ان کے لیۓ تعلیم کا بلا معاوضہ انتظام بھی صدقے میں شامل ہے۔اپنے سے چھوٹوں کو اچھی نصیحت کرنا بھی صدقہ جاریہ ہے۔

اپنے کلمہ گو بھائی کی جانب نیک نیتی اور اچھے اخلاق سے دیکھنا بھی صدفہ جاریہ کہلاتاہےکسی ضرورت مند کی مدد کرنا خواہ وہ مدد کتنی کم کیوں نہ ہو بڑے اجر کا سبب بن سکتی ہےانسان کی زندگی میں دن رات کی طرح مشکلات اور آسانیاں بھی آتی ہیں ان کا مقابلہ خندہ پیشانی سے کرنا صدقہ ہی ہوتا ہےکسی دوسرے انسان کے ساتھ اتنے نرم لہجے میں بات کرنا جس سے اس کے دل کو خوشی اور اطمینان حاصل ہو باعث خیر و برکت ہےاپنے آپ کو برائیوں سےبچانے کی کوشش کرنا بھی بڑے ثواب کا سبب بن سکتا ہےلوگوں کو اس خیال سے معاف کر دینا کہ اللہ ہمارے گناہوں کو بھی معاف کر دے گا بہت سارے ثواب کا سبب بن سکتا ہےاپنے سے بڑوں کی عزت کرنا یہاں تک کہ ان کے سامنے بلند آواز میں بات نہ کرنا بھی صدفہ ہےبیمار کی عیارت کی احادیث میں بہت تاکید کی گئي ہے

یہاں تک کہ ہمارے نبی تو کافروں کی بھی عیادت کیا کرتے تھےراستے میں پڑے ہوۓ پتھر کو اس نیت سے ہٹا نا کہ کسی کو اس سے کوئی تکلیف نہ پہنچ جاۓ صدقہ جاریہ ہے کسی بھٹکے ہوئے کو راستہ بتانے میں اگرچے صرف چند لمحے خرچ ہوتے ہیں مگر اس کا ثواب کسی بھی طرح ایک بڑے صدقے سے کم نہیں ہوتایہ تمام عمل اگرچہ بظاہر بہت معمولی اور چھوٹے ہیں مگر احادیث سے یہ ثابت ہے کہ ان اعمال کا صلہ اللہ ان اعمال کے چھوٹے بڑے ہونے کی بنیاد پر نہیں کریں گے بلکہ اس کا فیصلہ وہ اعمال کرنے والے کی نیت کے مطابق کریں گے۔ اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

About soban

Check Also

دانتوں میں خول اور کیڑا لگ جانے کا دیسی علاج

دانتوں میں خول اور کیڑا لگ جانے کا علاج کے لیے آپ کوآسان گھریلو نسخہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *