اسپغول کے چھلکے سے غیر ضروری بال نکلیں گے جڑ سے زندگی کے لئے بال یوں کھنچے آئیں گے۔

اس تحریر میں بہت ہی آسان ریمیڈی شیئر کی جارہی ہے اور بہت ہی کم قیمت ہے یعنی تھوڑی سی قیمت لگا کر آپ اپنے چہرے کے غیر ضروری بالوں کو ہمیشہ کے لئے ان سے آپ چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔سب سے پہلے آپ ایک باؤل لے لیجئے اور اس میں آپ اسپغول کا چھلکا ایک چمچ شامل کر لیجئے اور دوسری چیز لیموں ہے تین سے چار قطرے اس کے اندر لیموں کے شامل کیجئے اس کے اندر ایک چمچ شہد شال کیجئے اور اب اس کو اچھی طرح مکس کر لیجئے یہ ایک آمیزہ سا ریڈی ہوجائے گا اس کو آپ نے پانچ منٹ تک کے لئے کھلا چھوڑ دینا ہے اور پھر اپنے فیس کے اوپر لیپ کر لینا ہے یاد رہے آپ نے فیس کو پہلے واش کر کے ڈرائی کرلینا ہے اور پھر اس کا لیپ کر لیجئے اور دس سے پندرہ منٹ کھلا چھوڑ دیجئے ڈرائی ہونے پر ہاتھوں سے رگڑ رگڑ کر اتار لیجئے انشاء اللہ غیر ضرور ی بال مستقل کے لئے ختم ہوجائیں گے۔ اگر آپ کو محسوس ہو کہ ابھی بال پورے نہیں اتر ے تو تین سے چار دن اس کو استعمال کیجئے انشاء اللہ تمام بال مستقل طور پر ختم ہو جائیں گے اور اگر محسوس ہو کہ آپ کی جلد لال ہو گئی ہے تو آپ اس پر ایلوویرا جیل لگا لیجئے ۔اگر آپ کی جلد بھی آئلی ہے اور آپ اس کی مناسب دیکھ بھال کے کرنا چاہتے ہیں

تو مندرجہ ذیل آئلی سکن کئیر ٹپس پر عمل کریں اور اپنی جلد کو خوبصورت اور دلکش بنائیں۔1۔ چکنی جلد پر صابن، کریم یا لوشن کا استعمال نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس لئے جلد کو دھونے کیئےعام صابن، لوشن یا کریم کے بجائے اگر کسی اچھے کلینزنگ سوپ کا استعمال کیا جائے تو بہتر ہے۔2۔ چکنی جلد والے افراد کو اپنی جلد کو گرد و غبار سے بچانے کیلئے مناسب تدابیر اپنانی چائیں کیونکہ چہرے پر گرد و غبار جلد کے مساموں کو بند کر دیتا ہے اور جلد میں مزید پچیدگیوں کا پاعث بنتا ہے۔ اس لئے جب بھی آپ گھر سے باہر جائیں تو واپسی پر جلد کو لازمی دھوئیں۔3۔ کم از کم دن میں تین سے چار بار منہ اور ہاتھ دھوئیں، اور کم از کم دن میں آٹھ گلاس پانی پئیں۔4۔ چکنی جلد والے افراد چکنیائی والی اور تلی ہوئی روغن اشیاء کھانے سے پرہیز کریں، کیونکہ چکنی اور تلی ہوئی اشیاء کے استعمال سے معدہ اضافی چکنائی کی مقدار ہضم نہیں کر سکتا اور چکنائی جلد کے مساموں سے خارج ہونے لگتی ہے۔ میٹھی اور چکناہٹ والی غذائوں کی بجائے اپنی روز مرہ غذاء میں پھلوں سبزیوں اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔آئلی سکن کیئر ماسک:چکنی جلد کی حفاظت کیلئے فیشل ماسک اور صفائی کیلئے اسٹیم بہت فائدہ مند ہے۔ ماسک کے استعمال سے آپ کیل مہاسوں، ایکنی، وائیٹ اور بلیک ہیڈز جیسے مسائل سے .

چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ ماسک کا استعمال چکنی جلد کی حفاظت کا سستا اور آسان طریقہ ہے مندرجہ ذیل میں چکنی جلد کی دیکھ بھال کیلئے چند گھریلو ماسک بنانے کے طریقے بتائے گئے ہیں جن کو استعمام کر کے آپ بہت جلد چکنی جلد کے مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔1۔ چکنی جلد سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ہفتے میں ایک بار کیلے اور لیمن جوس کا ماسک لازمی استعمال کریں۔ ماسک بنانے کیلئے ایک عدد کیلا لیں اور اسے پیالے میں چمچ کی مدد سے میش کر لیں اور اس میں چند قطرے لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔مکسچر کو چہرے پر لگائیں اور دو گھنٹے بعد صاف پانی سے دھو لیں۔2۔ پھٹکری اور عرق گلاب کا ماسک چکنی جلد کیلئے بہترین ٹونز کا کردار ادا کرتا ہے۔ ماسک بنانے کیلئے 20 گرام پھٹکری کو 300 ملی لیٹر پانی میں اُبال لیں۔ پانی ٹھنڈا ہونے پراس میں اتنی ہی مقدار میں عرق گلاب شامل کریں اور تین سے چار لیموں نچوڑ لیں۔ اس عرق کو شیشے کی بوتل میں ڈال کرفریج میں رکھ دیں۔ دن میں دو بار روئی پہ لگا کر چہرے اور ہاتھون کو صاف کریں اور 30 سے 40 منٹ بعد صاف پانی سے دھو لیں۔3۔ چکنی جلد کی حفاظت کیلئے آپ سکرب کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔

گھریلو سکرب بنانے کیلئے تقربیاً 30 گرام چینی میں 3 چمچ دہی اور ایک چمچ شہد ملا لیں۔ اس مکسچر کو چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے 20 منٹ تک مساج کریں اور ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ ہفتے میں کم از کم دو بار اس سکرب کے استعمال سے چہرے پر نکلنے والے باریک دانے ختم ہو جائیں گے اور دوبارہ نہیں نکلیں گے۔4۔ چہرے سے گرد وغبار اور سیاہی دور کرنے کیلئے دودھ اور لیمن جوس کا ماسک بہترین ہے۔ ماسک بنانے کیلئے 2 کھانے کے چمچ دودھ میں دو کھانے کے چمچ لیموں کا رس، دو کھانے کے چمچ صندل پائوڈر اور چٹکی بھر ہلدی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور چہرے پر لگائیں۔ جب ماسک اچھی طرح خشک ہو جائے تو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ بہترین نتائج کیلئے اس ماسک کو کم از کم ہفتے میں دو بار لازمی استعمال کریں۔5۔ اسکے علاوہ آپ آئلی سکن کیلئے انڈے اور شہد کا ماسک بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ ماسک بنانے کیلئے ایک انڈے کی سفیدی، 1 چائے کا چمچ لیمن جوس اور 1 چمچ شہد ملا کر اتنا مکس کریں کہ مکسچر میں جھاگ بننے لگے۔ اب اس ماسک کو چہرے پر اپلائی کریں، خیال رکھیں یہ ماسک آنکھوں اور ہونٹوں پر نہ لگے۔ تقربیاً 20 منٹ بعد چہرے کو صاف پانی سے دھو لیں۔ ہفتے میں دو بار اس ماسک کو استعمال کرنے سے چہرہ تر و تازہ اور کھلے مسام بند ہو جائیں گے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

About soban

Check Also

کان کا درد دو منٹ میں ختم۔

کان میں درد کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں، جیسے ٹونسلز، ناک کے اندرونی حصے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *