بریکنگ نیوز: ڈالر مزید مہنگا ، سونے کی قیمت میں تہلکہ خیز کمی واقع

روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قدر میں 5سے20پیسے تک کا اضافہ ، یورو ایک روپے اور پاؤنڈ 2روپے تک مہنگا ہو گیا ،منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5پیسے بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 152.85 سے بڑھ کر 152.90روپے اور قیمت فروخت

152.95 سے بڑھ کر 153.00روپے ہو گئی دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 20پیسے کے اضافے سے 152.70روپے سے بڑھ کر 152.90روپے اور قیمت فروخت 153.00 روپے سے بڑھ کر 153.20روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4ڈالر فی اونس کی کمی سے 1777ڈالر سے کم ہو کر 1773ڈالر فی اونس ہو گئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے

کی قیمت 700روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 3ہزار 600روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 600روپے کی کمی سے 88ہزار 820 روپے ہو گئی ، مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 10روپے فی تولہ کی کمی کے بعد 1350روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

About soban

Check Also

دانتوں میں خول اور کیڑا لگ جانے کا دیسی علاج

دانتوں میں خول اور کیڑا لگ جانے کا علاج کے لیے آپ کوآسان گھریلو نسخہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *