کراچی میں پریس کانفرنس، مریم نواز کو سخت سوالات کا سامنا، خود پیچھے ہو کر کسے آگے کر دیا؟

کراچی ( مانیٹرنگ) مریم نواز کو سخت شرمندگی کا سامنا، کراچی میں پریس کانفرنس کے لیے آئیں تو صحافیوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن اور (ن) لیگ کے دور میں شہید ہونے والے ہزارہ برادری کے افراد سے متعلق سوالات کی بھرمار کر دی ، مریم نواز جواب ہی نہ دے سکیں ۔

سماء نیوز کے مطابق آج مریم نواز کراچی میں موجود ہیں کل وہ دورہ کوئٹہ پر تھیں وہاں انہوں نے سیاست کرنے سے گریز کیا لیکن کراچی پہنچتے ہی ایک میڈیا ٹاک میں انہیں سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

صحافیوں نے مریم نواز کو دیکھتے ہی سوال پوچھ ڈالا کہ آپ کے دور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن ہوا، آپ انکے لواحقین سے ملنے کیوں نہیں گئیں ؟آپ یا پھر نواز شریف نے کتنی بار ان کے لواحقین سے ملاقات کی؟

پھر سوال پوچھا گیا کہ آپ کے دور میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے تقریبا! 400 افراد لقمہ اجل بن گئے ، اس وقت آپ کے وزیر اعظم کیوں نہیں گئے؟

سوالات کی بوچھاڑ دیکھتے ہی مریم نواز کنفیوز ہوگئیں اور ساتھ کھڑے پرویز رشید نے احسن اقبال کو مدد کے لیے پکارا، جیسے ہی احسن اقبال آئے تو مریم نواز نے انہیں آگے کر دیا اور خود پیچھے ہوگئیں ۔

Reference: Hassan Nisar

About Admin

Check Also

بریکنگ نیوز: وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب ، کیا بڑا اعلان ہونیوالا ہے ؟ تازہ ترین خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان کا آج شام قوم سے خطاب متوقع ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *