تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی کر دی

پنجاب،خیبر پختو نخوا ،کشمیر،گلگت بلتستان ،مشرقی بلوچستان ا ور بالائی سندھ میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہو ا ؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ

موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، پوٹھوہار، جنوبی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ جہانگیر ترین گروپ نے سخت پیغام بھجوادیا۔۔۔۔ ملاقات سے بھی صاف انکار ،کھلاڑیوں نے سر
پکڑ لیے لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کی حمایت کرنےوالے ہم خیال گروپ نے حکومتی سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے انکارکردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر جہانگیر ترین کے حامی ارکان سے جلد اعلٰی سطح کی ایک کمیٹی نے ملاقات کرنا تھی

تاہم جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے حکومتی سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے معذرت کرلی گئی ہے ، اس حوالے سے ذرائع کہتے ہیں جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی گئی تھی ، اس لیے صرف وزیر اعظم سے ہی ملاقات کی جائے گی کیوں کہ عمران خان ہی ہمارے کپتان ہیں ، لہٰذا ہم اپنے تحفظات صرف کپتان سے ہی شیئر کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے یہ بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جہانگیرترین گروپ کو ملاقات کیلئے گرین سگنل دے دیا تاہم وزیراعظم کی ہدایت پر جہانگیر ترین کے حامی ارکان سے جلد اعلٰی سطح کی ایک کمیٹی ملاقات کرے گی جس پر جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر 21 اپریل کا افطار ڈنر پروگرام ملتوی کردیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملاقات کا گرین سگنل ملتے ہی جہانگیرترین کی رہائشگاہ پر 21 اپریل کو حامی ارکان کو دیاجانے والا افطار ڈنر پروگرام ملتوی کردیا گیا ہے کیوں کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر رواں ہفتے میں جہانگیرترین کے حامی ارکان سے اعلی سطح کی کمیٹی ملاقات کرے گی ، کمیٹی ارکان کے نام وزیراعظم فائنل کریں گے، کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم اور جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات کا فیصلہ کیا جائے

گا۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *