شہباز شریف کے سامنے خواجہ سعد رفیق کو یہ الفاظ کس نے کہہ دیئے؟ شدید تلخ کلامی ہوگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کے سینئر رہنماء خواجہ سعد رفیق اور خواجہ حسان احمد شہباز شریف کی موجودگی میں اُلجھ پڑے ، حیران کُن صورتحال پیدا ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنماء کواجہ سعد رفیق اور خواجہ حسان کے درمیان شہباز شریف کے سامنے کمرہ عدالت میں تلخ کلامی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور جلسے کے حوالے سے خواجہ سعد شہباز شریف کو بریفنگ دے رہے تھے ،

خواجہ حسان کی عدم شرکت کے متعلق شہباز شریف کو بتایا گیا ،خواجہ حسان کو لگا کہ سعد رفیق ان کی شکایت لگا رہے ہیں،شکایت کے تاثر پر خواجہ حسان غصے میں آگئے۔

اس دوران خواجہ سعد رفیق نے خواجہ حسان کو شہباز شریف سے ملاقات سے منع کیا ، احمد حسان نے شہباز شریف کے سامنے خواجہ سعد رفیق کو شٹ اپ کہہ دیا ، شہباز شریف نے دونوں رہنماؤں کی درمیان بچ بچاؤ کروا دیا۔

یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ جلسے کے دن خواجہ حسان کورونا کی وجہ سے بیمار تھے۔

Reference:Hassan Nisar

About Admin

Check Also

استعفوں نے پھنسوا دیا ۔۔۔!!! قومی اسمبلی سے لیگی ارکان اسمبلی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ، اسپیکر اسد قیصر کا ناقابل یقین اقدام

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے 2 ارکان اسمبلی کے استعفوں میں نیا موڑ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *