دوسرے رمضان جمعرات کو یہ وظیفہ لازمی کریں ،ہرکام سے رکاوٹیں ختم

آج ہم آپ کو جو عمل بتائیں گے وہ سورۃ واقعہ اور اللہ تعالیٰ کے اسمائے مبارکہ کا ہے ۔کیونکہ آج کا وظیفہ سورۃ واقعہ کا ہے اس لیے ہم اس وظیفہ کے بارے میں بتانے سے پہلے سورۃ واقعہ کی فضیلت میں حضور نبی کریمﷺ کے چند ارشادات بتاتےہیں ۔ ابن مسعود ؓ نے روایت کی ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا کہ جو آدمی ہر رات کو سورت واقعہ پڑھے گا

تو اسے کبھی فاقہ نہ ہوگا ایک اور حدیث میں حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا کہ جو آدمی ہر رات سورت واقعہ پڑھے گا تو اسے کبھی فاقہ نہ ہوگا ۔ ابن مسعود اپنی بچیوں کو ہر رات اس سورت کے پڑھنے کا حکم دیتے تھے ۔ حضرت ابن مسعود ؓ مرض الموت میں مبتلا تھے ۔ حضرت عثمان ان کی عیادت کیلئے تشریف لے گئے اور ان سے فرمانے لگے کہ اگر میں تمہیں خزانہ عطاء کردوں تو کیسا ہوگا انہوں نے فرمایا مجھے اس کی ضرورت نہیں حضرت عثمان نے فرمایا بعد میں تمہاری بچیوں کے کام آئیگا ۔

حضرت ابن مسعود ؓ نے کہا کہ تم میری بچیوں کے متعلق فکروفاقہ سے ڈرتے ہو میں نے ان کو حکم دیا ہے کہ وہ ہر رات سورۃ واقعہ پڑھا کریں کیونکہ میں رسو ل اللہﷺ کو فرماتے سنا جو آدمی ہر رات سورۃ واقعہ پڑھے گا وہ کبھی فاقہ میں مبتلا نہ ہوگا ۔حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اپنی عورتوں کو سورۃ واقعہ پڑھاؤ یہ سورت تو نگرانی اور مالداری کی سورت ہے ۔ حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا کہ سورۃ واقعہ بے نیاز کردینے والی سورت ہے اس لیے تم اسے خود بھی پڑھو اور اولاد کو بھی اس کی تعلیم دو ان تمام حدیث کی روشنی میں اس سورت کی فضیلت کا اندازہ لگا یا جاسکتا ہے ۔ان تمام حدیث میں حضورنبی کریمﷺ سے منقول ہے کہ جو آدمی رات کو سوتے وقت ایک مرتبہ سورۃ واقعہ کی تلاوت کرتا ہے

اس کو کبھی بھی زندگی میں تنگدستی افلاس اور فاقہ نہیں ہوگا ۔ آج کا وظیفہ سورۃ واقعہ اور اللہ تعالیٰ کے ایک اسم مبارک یا صمدُ جس کا مطلب ہے کہ اے بے نیاز کی فضیلت ،خواص اور وظائف کا ہے جو حضرات غربت افلاس اور فاقے کا ش کار رہتے ہیں او رکسی بھی طرح معاشی تنگی دور نہ ہوتی ہو تو وہ اس عمل کو کریں ۔ انشاء اللہ رب کریم معاش کی تنگی کو دور فرما دینگے ۔ جو اس عمل کو کرے گا بھوک افلاس سے نجات ظلم سے حفاظت ، مخلوق میں بے نیاز اور صدیقوں میں شمولیت ہوگی ۔آپ نے کرنا یہ ہے کہ ایک مرتبہ سورۃ واقعہ کی تلاوت کرنی ہے اس کے بعد اول وآخر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر درمیان میں اللہ تعالیٰ کا اسم مبارک یا صمدُ کو 111مرتبہ ورد کرنا ہے ۔ پھر اپنا سر سجدے میں رکھ کھر رب سے اپنے گ نا ا ہ و ں کی معافی طلب کرنی ہے ۔آپ کی ہر حاجت پوری ہوگی۔

About soban

Check Also

کان کا درد دو منٹ میں ختم۔

کان میں درد کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں، جیسے ٹونسلز، ناک کے اندرونی حصے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *