افطاری میں خالی پیٹ کھجور شوگر کے مریض کے ساتھ کیاکرتی ہے؟ ایسے فوائد جو ڈاکٹرز لاکھوں روپے لے کر بھی نہیں بتاتے

کھجور ایسا بابرکت لذیذ او ر شیریں پھل ہے جس میں قرآن کریم میں بیس سے زائد بار ذکر آیا ہے ۔ جبکہ انبیاء اور صالحین کی پسندیدہ غذا رہی ہے۔ حضور اکرم ﷺ نے کھجور کے پھل کو بے حد پسند فرمایا۔ آپ ﷺ اس سے روزہ افطارکرنے کو بھی پسند فرماتے تھے۔ بلکہ ہرچیز پر اسے ترجیح دیتے تھے۔ تازہ پکا ہوا پھل کھجور کہلاتا ہےا ورخشک ہوجائے تو اسے چوہارہ کہتے ہیں۔ جو مزاجاً گرم اور خشک ہوتا ہے۔ دونوں کی افادیت ایک جیسی ہے۔ یہ دوا اورغذا کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔

اسلامی ممالک کے ساتھ امریکہ اور یور پ میں یہ مقبول ہے۔ پاکستان سمیت نوے سے زائد کھجوروں کی اقسام ہیں۔ کھجور کثیر الغذا مرغو ب النس اور بہترین پھل ہے ۔ کھجور کا درخت واحد درخت ہے جسے نبی پاک ﷺ نے مسلمان درخت کہا ہے۔ کیونکہ یہ ثابت ، شاکر اور خدا کی طرف سے برکت والا ہے۔ قرآن پاک اور احادیث مبارکہ میں اس کا ذکر کثرت سے آیا ہے۔ ایک حدیث مبارکہ کے مطابق جس گھر میں کھجور نہ ہو اس کے گھر والے بھوکے ہیں ۔ رسول اللہ ﷺ نے یہ بات تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔ اس کی اہمیت کا اندازہ ہوجائےگا۔ رمضان المبارک مہینے میں ہرافطاری کھجور سے کی جاتی ہے

جیسے ہی یہ مبارک مہینہ ختم ہوتا ہے تو ہم کھجور کھانا چھوڑدیتے ہیں۔ لیکن نبی کریمﷺ یہ پھل پور اسال استعمال کرتےتھے بلکہ اس کی ترغیب بھی دیتے تھے۔رمضان المبارک سحری و افطار میں کھانا یا عام دنوں خالی پیٹ کھانا آپ کو کن کن بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔ رمضان المبارک کا مہینہ کل سے پاک وہند میں شروع ہوجائےگا۔ یقیناً ہر مسلمان کا دل چاہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مبارک مہینے کی تمام ساعتیں اور برکتیں نصیب کرے۔ اورہم حوالے سے اللہ کی رحمتوں کو سمیٹ سکیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ عام طور ایک اچھا اور ایک سچا مسلمان چاہتا ہے کہ رمضان المبارک کے تمام روزے رکھے ۔

اور اس حوالے سحری اور افطاری کا اہتمام رکھے۔ اپنے معاملا ت اور عبادات میں شامل کرے۔ عام طور پر سحری اور افطاری کوجو اہتمام گھروں میں کیاجاتا ہے ان میں بے شمار نعتمیں ہوتی ہیں ۔ لیکن خاص کر سب سے بڑی نعمت جو افطاری کے وقت ہر گردانتے ہیں۔ وہ ہے کھجور۔ کھجور ایک ایسا میوہ اورپھل ہے ۔ اسلام میں اس کی خاصی اہمیت ہے۔ خاص کر رمضان میں اس کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ اس کی وجہ ہے کہ چونکہ روزے کے دوران مسلسل فاقہ کی وجہ سے جسم میں نقاہت ہوتی ہے۔ تو اس وقت ایسی غذا کی ضرورت ہوتی ہے

جو جامع او ر سہل الہضم ہو۔ یعنی فوری طور ہضم بھی ہوجائے اور معدے پر کسی قسم کے اثرات مرتب نہ ہوں۔ اور کمزوری بھی جاتی رہے۔ اسی طرح سحری وافطار ی میں تین کھجوریں کھانا آپ کو بہت سے فوائد پہنچاتا ہے۔ ایک تو یہ آپ کوآنتوں کے کینسر سے بچاتا ہے ۔ ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے۔ کہ کھجور میں صحت بخش اجزاء بڑی تعداد میں موجودہوتے ہٰیں۔ جو آنتوں کو نقصان پہنچانے والے بیکٹیریا کی افزائش روکتے ہیں ۔ اور مفید بیکٹریا پیدا کرتے ہیں۔ جس سے آنتوں کے کینسر سمیت اور دیگر بیماریوں کا خطرہ انتہائی کم ہوجاتا ہے۔ دوسرا فائدہ الرجی سے بچاتا ہے۔

کھجور میں موجود سلفر جو کہ دوسری غذاؤںمیں آسانی سے نہیں پایاجاتا ۔ جو لوگ موسمی الرجی کا شکار ہیں۔ وہ کھجور کا استعمال کریں۔ تیسرا فائدہ یہ توانائی سے بھرپور پھل ہے کھجور فوری طور پر جسم کو توانائی سے بننے والا پھل ہے۔ جو دیگر پھلوں اور مصنوعی غذاؤں سے حاصل نہیں ہوتی ۔ اس میں شامل صحت مند اجزاء آپ کا انرجی لیول بڑھاتا ہے۔ اوپر سے گرمی کاروزہ جب آپ کا جسم کا بھو ک وپیاس بھڑکس نکال دیتا ہےتو آپ کو چاہیے کہ سحری وافطاری میں کھجور کا زیادہ استعمال کریں۔ تاکہ آپ کو پورا دن روزے کی شدت محسو س نہ ہوسکے۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *