تیاری کر لیں! بارشوں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ، بادل کھل کر برسنے کے لیے تیار

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں کل سے بارشوں اور تیزہواﺅں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، بارشوں کا سلسلہ اتوار کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہیگا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ

کو مراسلہ جاری کر دیا۔ تیز ہواؤں ،بارشوں اور ڑالہ باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات۔ ڈی جی، پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کسان خصوصی طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700پر دیں۔ آج ملک کے بیشتر بالائی علاقوں

میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ تاہم میدانی علاقوں میں موسم گرم ہی رہے گا۔ جبکہ شام/رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا،
خطہ پوٹھوہار ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، بدھ کے روزملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ تاہم میدانی علاقوں میں موسم گرم ہی رہے گا۔ جبکہ شام/رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،جمعرات کے روز خیبر پختونخوا،خطۂ پو ٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران وسطی/جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔خیبر پختونخوا،پنجاب ، گلگت بلتستان، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا،گللگت بلتستان،بالائی پنجاب اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا،گللگت بلتستان،خطہ ٔپوٹھوہار اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پیر کے روزملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم کشمیراور اس سے ملحقہ علاقو ں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *