ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ کر کون سا بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا؟ جانیے

آسٹریلیا(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ون ڈے میچ میں تیز ترین 12 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے یہ ریکارڈ کینبرا میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں اپنی شاندار اننگز کے دوران توڑا۔

اس میچ سے قبل ویرات کوہلی کے 11 ہزار 977 رنز تھے اور ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد جیسے ہی ویرات کریز پر پہنچنے تو انہوں نے 12 ہزار رنز کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں 23 رنز بنا کر اپنے ہم وطن سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑا۔ اس اننگز میں کوہلی نے 78 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔خیال رہے کہ ویرات کوہلی نے یہ ریکارڈ اپنی 242 ویں اننگ میں بنایا ہے جب کہ سچن ٹنڈولکر نے یہ ریکارڈ اپنی 300 ویں اننگز میں قائم کیا تھا۔

Reference: Hassan Nisar

About Admin

Check Also

استعفوں نے پھنسوا دیا ۔۔۔!!! قومی اسمبلی سے لیگی ارکان اسمبلی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ، اسپیکر اسد قیصر کا ناقابل یقین اقدام

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے 2 ارکان اسمبلی کے استعفوں میں نیا موڑ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *